دہشت گردی ہی پاکستان کی حکومت اور فوج کی معیشت ہے، بھارتی وزیراعظم مودی
👁️ 158 بار دیکھا گیا
دہشت گردی ہی پاکستان کی حکومت اور فوج کی معیشت ہے، بھارتی وزیراعظم مودی
نئی دہلی (ڈیلی اردو) انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کی سہ پہر گجرات میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کو دہشتگردی کی بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا۔‘
انڈین وزیراعظم نے کہا کہ ’پاکستان کے لوگوں کو کہنا چاہتا ہوں، آپ نے کیا پایا۔ انڈیا دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن گیا اور تمھارا کیا حال ہے آپ کی سرکار اور آپ کی فوج دہشتگردی کو پال رہی ہے۔‘ل
انھوں نے الزام عائد کیا کہ ’دہشتگردی پاکستان کی سرکار اور فوج کے لیے پیسہ کمانے کا ذریعہ بن گیا ہے۔‘
پاکستان انڈیا کے ان دعوؤں کی تردید کرتا آ رہا ہے اور انڈیا پر ہندوتوا اور آر ایس ایس جیسی شدت پسندی کے الزامات عائد کرتا ہے۔
انڈین وزیراعظم نے کہا کہ ’15 دن تک ہم نے انتظار کیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف کوئی قدم اٹھائے گا لیکن شاید دہشتگردی ہی ان کی روزی روٹی ہے۔ جب انھوں نے کچھ نہیں کیا تو پھر میں نے ملک کی فوج کو کھلی چھوٹ دے دی۔‘
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے یہ مطالبہ کیا تھا کہ پہلگام حملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کروائی جائیں اور یہ کہ پاکستان اس سلسلے میں تعاون کے لیے تیار ہے۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ ’انڈیا کے ٹارگٹ پر دہشتگردوں کے ہیڈ کوارٹر تھے۔۔۔ ہم نے دنیا کو دکھایا کہ ہم دہشتگردی کے اڈوں، ٹھکانوں کو یہاں بیٹھے بیٹھے مٹی میں ملا سکتے ہیں۔‘
خیال رہے کہ پاکستان نے یہ کہا ہے کہ انڈیا نے مساجد اور عام آبادی پر حملے کیے اور اس میں جانی اور مالی نقصان بھی عام شہریوں کو پہنچا ہے۔
مودی نے کہا کہ ’انڈیا کی کارروائی سے پاکستان کیسے بوکھلا گیا، یہ بھی ہم نے دیکھا ہے۔۔۔ نو تاریخ کی رات کو ہماری سرحد پر بھی ڈرون آئے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’ان (پاکستان) کو لگتا تھا مودی گجرات کا ہے مگر ان کو 71 یاد نہیں رہا جب ہم نے انھیں دھول چٹائی تھی۔‘
وزیراعظم مودی نے الزام عائد کیا کہ ’پاکستان نے معصوم شہریوں پر حملے کی کوشش کی۔ جب ان کے ڈرون دکھنے لگے تو ایک کے بعد ایک گرائے گئے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’انڈیا نے ان کی فوج پر دو گنی طاقت سے حملہ کیا۔ دنیا دھنگ رہ گئی جس طرح انڈیا نے حملہ کیا، پاکستان کانپ رہا تھا۔ ان کے سارے ائیربیسز آج بھی آئی سی یو میں پڑے ہیں، پاکستان سیز فائر کے لیے مجبور ہوگیا تھا۔
وزیراعظم مودی نے دعویٰ کیا کہ ’کچھ ہی گھنٹوں میں پاکستان نے سفید جھنڈا لہرا دیا۔‘
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار یہ دعوی کر چکے ہیں کہ انھوں نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان جنگ بندی کرائی تھی۔
مودی نے اپنی تقریر میں کہا کہ ’انڈیا کی لڑائی سرحد پار دشتگردی سے ہے، جو اس دہشتگردی کو پال رہا ہے۔ اس سے ہماری دشمنی ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’جو بھی بھارتیوں کا خون بہانے کی کوشش کرے گا، اس کو اس کی زبان میں جواب دیا جائے گا اور آپریشن سندور دہشتگردی کے خاتمے کا مشن ہے۔‘
انھوں نے کہا کہ ’22 اپریل کے بعد میں کبھی چھپا نہیں، سینا تان کر بہار میں اعلان کیا تھا کہ میں دہشتگردی کے ٹھکانوں کو مٹی میں ملا دوں گا۔‘
مودی نے پاکستان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔‘
بی بی سی کو گذشتہ ہفتے دیے گئے انٹرویو میں پاکستانی فوج کے ترجمان ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اگرچہ پاکستان امن کا خواہاں ہے، تاہم اگر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو پاکستان ہر وقت اس کے لیے تیار ہے۔
انڈیا اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انڈیا جس طرح سے گھمنڈ کا شکار ہے اور جس بیانیے کو فروغ دے رہا ہے تو تنازع تو موجود ہے جس میں ’چنگاری کسی بھی وقت ڈالی جا سکتی ہے۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
باجوڑ : سلارزئی کے مقام پر فورسز کی کارروائی، داعش سے وابستہ اہم دہشتگرد ہلاک
15/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
کابل میں طالبان کی کارروائی، 20 سے زائد خواتین و لڑکیوں کی گرفتاری
15/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
تعز، الحدیدہ اور مأرب میں حوثی باغیوں کی کارروائیاں، 150 شہری ہلاک، 200 سے زائد زخمی اور 85 ہزار بے گھر ہونے کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 147 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9135 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5164 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C