دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے 415 ارب روپے فنڈز کا خصوصی آڈٹ کرایا جائے، پختونخوا حکومت کا وفاق کو خط
👁️ 36 بار دیکھا گیا
دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے 415 ارب روپے فنڈز کا خصوصی آڈٹ کرایا جائے، پختونخوا حکومت کا وفاق کو خط
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کی نگران حکومت نے وفاقی حکومت کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے ذریعے صوبے کو دہشتگردی کےخلاف جنگ کی مد میں ملے فنڈز کا اسپیشل آڈٹ کرانے کی درخواست کردی۔
محکمہ خزانہ خیبرپختونخوا نے فنڈز کا خصوصی آڈٹ کرانے کیلئے وفاقی حکومت کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ آڈٹ کرانے کیلئے آڈیٹر جنرل آف پاکستان کو ٹیم بھجوانے کی درخواست کرے۔
دستاویز کے مطابق محکمہ خزانہ نے آڈٹ ٹیم کیلئے ٹی او آرز بھی بھیجے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ آڈٹ ٹیم تحقیقات کرے کہ ساتویں این ایف سی ایوارڈ سے اب تک دہشتگردی کےخلاف جنگ کی مد میں صوبے کو کتنے پیسے ملے، محکمہ داخلہ، پولیس کے اخراجات میں اضافے کا دیگر محکموں سے موازنہ کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا کے اخراجات معلوم کیے جائیں جبکہ آڈٹ ٹیم وصول شدہ رقم کے اخراجات کے اثرات کا بھی پتہ لگائے، اسی طرح آڈٹ ٹیم انسداد دہشتگردی کے منصوبوں اور خرچ ہونے والی رقم کا کھوج لگائے۔
خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کےخلاف جنگ کی مد میں سالانہ قابل تقسیم محاصل کا ایک فیصد ملتا ہے۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں صوبے کو دہشتگردی کے خلاف جنگ کی مد میں 415 ارب روپے کے فنڈز ملے تھے۔
سابق وزیراعظم شہبازشریف نے پاکستان تحریک انصاف کے دور میں خیبرپختونخوا کو ملنے والے 415 ارب روپےکا اسپیشل آڈٹ پر زور دیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : پولیس اہلکار فائرنگ سے ہلاک، دہشتگرد فرار
12/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
شام: گرفتار کیے گئے 9 سابق فوجی پائلٹوں نے غوطہ، حلب، دیر الزور اور حماہ میں فضائی حملوں میں حصہ لیا
11/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن : حوثیوں کی بڑی پیش قدمی، المخا اور میون جزیرے پر قبضہ، باب المندب میں کشیدگی بڑھ گئی
11/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
سری لنکا: گھر پر دستی بم حملہ، دو کمسن بھائی ہلاک، والد سمیت تین زخمی
11/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان: دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان: گرلز سکولوں کو دھمکیوں سے ہزاروں طالبات کی تعلیم متاثر ہونے کا خدشہ
11/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26286 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15532 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11820 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9119 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5137 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C