روس نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کیخلاف ورزی کو تکنیکی خرابی قرار دیدیا
👁️ 163 بار دیکھا گیا
روس نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کیخلاف ورزی کو تکنیکی خرابی قرار دیدیا
ماسکو (ڈیلی اردو/ نیوز ایجنسی) روس نے جنوبی کوریا کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو غیر ارادی اور اس کی وجہ تکنیکی خرابی کو قرار دے دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے گزشتہ روز اس کے جنگی طیارے کی جانب سے جنوبی کوریا کی فضائی حدود میں بلا اجازت داخل ہونے پر اسے غیر ارادی قرار دیتے ہوئے افسوس کا اظہار کیا ہے۔
جنوبی کوریا کے اہم عہدے دار یون ڈوہان نے بتایا ہے کہ روسی فوج کے اتاشی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ فضائی حدود کی خلاف ورزی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوئی اور یہ ایک غیر ارادی عمل تھا جبکہ روس نے اس واقعے پر گہرے افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے واقعے کی فوری طور پر تفتیش کی یقین دہانی بھی کرائی ہے ۔
روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ اس کے جہاز چین کے مشرقی ساحل اور جاپان کے ساحل پر روس اور چائنا کی مشترکہ ائیر پیٹرولنگ میں حصہ لے رہے تھے۔
دوسری جانب چین کی وزارت دفاع نے کسی بھی ملک کی فضائی حدود میں طیارے کے داخل ہونے کی تردید کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز جنوبی کوریا نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی طیاروں نےاس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تھی جس پر جنوبی کوریا کی جانب سے روسی طیاروں پر فائرنگ کرکے انہیں وارننگ بھی دی گئی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
بنوں میں سکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، 24 دہشت گرد ہلاک
18/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
ایران پر امریکی حملوں کا ساتواں روز، 38 افراد ہلاک، 400 سے زائد زخمی
18/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
امریکی حملے بند ہونے تک جوابی کارروائیاں جاری رہیں گی، ایرانی پاسدارانِ انقلاب
18/July/2026 👁️ 208 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 357 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8954 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4796 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3565 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2908 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2559 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2315 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C