روس نے یوکرین پر حملے کم کرنے کا اعلان کردیا
👁️ 28 بار دیکھا گیا
روس نے یوکرین پر حملے کم کرنے کا اعلان کردیا
کییف (ڈیلی اردو/بی بی سی) روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور شہر چرنہیف (Chernihiv) کے اردگرد اپنی جارحیت کو بڑی حد تک کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق منگل کے روز یوکرین اور روسی مذاکرات کار ترکی میں کئی ہفتوں بعد پہلی بار آمنے سامنے بیٹھے اور براہ راست بات چیت کا دوبارہ آغاز کرتے ہوئے روس کا کہنا تھا کہ وہ کیف اور دوسرے شہروں میں اپنی جارحیت کو کم کردے گا۔
رپورٹس کے مطابق روسی صدارتی محل کریملن کے نائب وزیر دفاع الیگزینڈر فومین نے کہا کہ ماسکو نے لڑائی کو ختم کرنے کے مقصد سے ہونے والے مذاکرات میں باہمی اعتماد کو بڑھانے کے لیے آپریشنز کو بنیادی طور پر کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے امن مذاکرات میں روسی حکام کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے باہمی اعتماد میں اضافہ ہوگا اور بات چیت کو جاری رکھنے کے قابل بنایا جا سکے گا۔
دوسری جانب یوکرینی حکام نے جنگ بندی کے معاہدے پر زور دیا تاکہ ہزاروں شہریوں کو محصور قصبوں اور شہروں سے نکالنے کے قابل بنایا جا سکے جن پر روسی افواج کی بمباری جاری ہے۔
اس کے علاوہ مذاکرات میں یوکرین نے بین الاقوامی ضمانتوں کے ساتھ ایک غیر جانبدار حیثیت اختیار کرنے کی تجویز پیش کی۔
دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کے اعلان کے بعد کہا کہ ہمیں لفظوں پر یقین نہیں ہم جب یقین کریں گے جب اس پر عمل درآمد ہوگا۔
اس کے علاوہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بھی کہا کہ روس کے فیصلے پر یقین الفاظ سے نہیں بلکہ اس کے اعمال سے کریں گے۔
یاد رہے کہ روس نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کیا تھا جس کے بعد لاکھوں نے لوگ نقل مکانی شروع کردی جبکہ سیکڑوں افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا نے ایران کی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ کردی، سینٹکام
14/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں آپریشن شعبان، 85 شدت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ
14/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
ایران میں داعش سے تعلق کے الزام میں 2 افراد کو پھانسی دے دی گئی
14/July/2026 👁️ 257 بار دیکھا گیا
کراچی رینجرز کیمپ خودکش حملہ: ماسٹر مائنڈ سمیت سہولت کار نیٹ ورک گرفتار
14/July/2026 👁️ 162 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کرینگے، ایران
14/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
ٹانک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر دھماکا، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک، 2 زخمی
14/July/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8942 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4779 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3548 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2546 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1990 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C