روس کو انتباہ؟ نیٹو اپنے علاقے کے دفاع کیلئے متحد ہے: جرمن چانسلر
👁️ 145 بار دیکھا گیا
روس کو انتباہ؟ نیٹو اپنے علاقے کے دفاع کیلئے متحد ہے: جرمن چانسلر
ولنیئس (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) جرمنی اور اس کے شراکت دار نیٹو کے تمام علاقوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، جرمن چانسلر فریڈرش میرس نے یہ بات لیتھوانیا کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں نیٹو کی مشرقی سرحدوں کو مضبوط بنانے کے لیے جرمن فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ دورہ ایک ایسے وقت پر کیا گیا، جب نیٹو کے رہنما آئندہ ماہ ایک ملاقات کی تیاری کر رہے ہیں، جس کا مقصد یہ ہے کہ نیٹو کی صلاحیتوں میں موجود خلا کو پر کرنے کے لیے نئے اہداف طے کیے جا سکیں اور اس سوال کا جواب تلاش کیا جا سکے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے تناظر میں نیٹو کے رکن ممالک کو دفاع پر کتنا خرچ کرنا چاہیے۔
لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے میرس نے کہا، ”ہم اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر کسی بھی جارحیت کے خلاف اس اتحاد کے پورے علاقے کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ بلقان کے خطے میں ہمارے اتحادیوں کی سلامتی بھی ہماری سلامتی ہے۔‘‘
آئندہ سربراہی اجلاس کے مقاصد کے بارے میں بات کرتے ہوئے میرس نے کہا: ”یورپی دفاعی صلاحیتوں کو طویل المدتی اعتبار سے مضبوط کیا جانا چاہیے اور ہماری دفاعی صنعت کو اپنی صلاحیتوں کو بڑھانا چاہیے۔‘‘
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے نیٹو کے رکن دیگر ممالک پر دباؤ ہے کہ وہ اس مغربی دفاعی اتحاد کے اخراجات میں اپنا حصہ بڑھائیں کیونکہ اب تک اس اتحاد میں مجموعی سلامتی پر اٹھنے والے اخراجات کا سب سے زیادہ حصہ امریکہ ہی ادا کرتا آیا ہے۔
میرس نے کہا کہ جرمنی اپنے ہاں اپنے فوجیوں میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے، اس کے علاوہ لیتھوانیا میں سینکڑوں جرمن فوجیوں کی تعیناتی بھی کی جا رہی ہے۔
انہوں نے روسی جارحیت کے خلاف نیٹو کے اندر اتحاد کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ جرمن چانسلر کے مطابق، ”ہم یوکرین کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، لیکن یورپی ممالک کے طور پر بھی ایک ساتھ کھڑے ہیں، اور جب بھی ممکن ہو، ہم امریکہ کے ساتھ ایک ٹیم کے طور پر کام کرتے ہیں۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
مستونگ : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کمانڈر نقیب سمیت 3 دہشتگرد ہلاک
14/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ایران سے جنگ نومبر کے بعد ختم ہونے کا امکان، ایندھن کی قیمتیں تیزی سے کم ہوں گی: ٹرمپ
14/September/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C