روس کی جنگ بندی سے انکار امن کوششوں کو پیچیدہ بنا رہا ہے، یوکرینی صدر زیلنسکی
👁️ 409 بار دیکھا گیا
روس کی جنگ بندی سے انکار امن کوششوں کو پیچیدہ بنا رہا ہے، یوکرینی صدر زیلنسکی
واشنگٹن / کیف (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کی جانب سے بار بار جنگ بندی کی اپیلوں کو مسترد کرنا جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو پیچیدہ بنا رہا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں زیلنسکی نے کہا کہ روس نے ابھی تک یہ طے نہیں کیا کہ وہ قتل و غارت کو کب روکے گا، اور یہی صورتحال کو مزید مشکل بنا رہا ہے۔
ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مؤقف میں بڑی تبدیلی لاتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جنگ بندی کے بجائے روس اور یوکرین کے درمیان براہِ راست ایک مستقل امن معاہدے کے خواہاں ہیں۔ اجلاس کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر بیان دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اکثر جنگ بندیاں دیرپا نہیں ہوتیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ براہِ راست امن معاہدہ چاہتے ہیں۔
زیلنسکی پیر کے روز واشنگٹن جا رہے ہیں جہاں ان کی ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرمپ زیلنسکی پر دباؤ ڈال سکتے ہیں کہ وہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ طے پانے والی بعض شرائط کو قبول کریں۔
اطلاعات کے مطابق پوتن نے ٹرمپ کے سامنے ایک تجویز رکھی ہے جس کے تحت یوکرین کو ڈونباس کے علاقے دونیتسک سے دستبردار ہونا ہوگا، اور اس کے بدلے میں روس زاپوریزیا اور خیرسون میں محاذ ختم کر دے گا۔
زیلنسکی نے تاہم ڈونباس پر کنٹرول چھوڑنے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ ایسا کوئی قدم روسی حملوں کے لیے اگلا پلیٹ فارم بن سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ماسکو کے ساتھ کسی بھی معاہدے کے لیے "مستند سلامتی کی ضمانتیں" اور ان بچوں کی واپسی ضروری ہے جنہیں ان کے بقول کریملن نے مقبوضہ علاقوں سے اغوا کیا ہے۔
یورپی سفارت کاروں کو خدشہ ہے کہ پیر کی ملاقات میں ٹرمپ زیلنسکی پر دباؤ ڈالیں گے کہ وہ پوتن کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی شرائط تسلیم کریں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا مأرب میں بے گھر افراد کے اجتماع کے قریب بیلسٹک میزائل حملہ، جانی نقصان نہیں ہوا
14/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ اور لبنانی وزیر داخلہ کی ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی امور پر گفتگو
14/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
محمد بن سلمان کی امریکی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال
14/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
ایران: سراوان میں فورسز کی کاروائی ، بی ایل اے کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد اور 3 ایرانی اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب میں فوجی تنصیبات پر میزائل اور ڈرون حملوں کا دعویٰ
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار ہلاک
14/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26290 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15539 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11825 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9130 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7415 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5157 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C