روس، یوکرین جنگ میں اب تک 20 لاکھ بچے یوکرین سے نکلنے پر مجبور ہوئے، یونیسیف
👁️ 138 بار دیکھا گیا
روس، یوکرین جنگ میں اب تک 20 لاکھ بچے یوکرین سے نکلنے پر مجبور ہوئے، یونیسیف
نیو یارک (ڈیلی اردو/ وی او اے) اقوامِ متحدہ کے بچوں کے ادارے کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جنگ کے باعث اب تک بیس لاکھ بچے اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں جبکہ مزید پچیس لاکھ ملک کے اندر ہی بے گھر ہو ئے ہیں۔
بدھ کے روز یونیسیف نے اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر (یو این ایچ سی آر) کے ساتھ ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ یوکرین میں جنگ سے بے گھر ہونے والے افراد کی کل تعداد کا نصف بچے ہیں۔
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق 11لاکھ سے زیادہ بچے پولینڈ جبکہ لاکھوں رومانیہ، مالڈووا، ہنگری، سلوویکیہ اور جمہوریہ چیک پہنچے ہیں۔
یونیسیف کے جمع کردہ اعدادوشمار کے مطابق اس جنگ کے دوران سو سے زیادہ بچے مارے جا چکے ہیں اور 134 مزید زخمی ہوئے ہیں جبکہ ادارے کا یہ بھی کہنا ہے کہ اصل تعداد اس سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے۔
جنگ سے بے گھر ہونے والے بچوں کی زندگی نہ صرف غیر محفوظ ہے بلکہ انہیں سمگلنگ اور دیگر ناروا سلوک کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
بچوں اور کم عمر بے گھر افراد کو درپیش خطرات کے پیشِ نظر یونیسیف اور یو این ایچ سی آر نے مہاجرین کو پناہ دینے والے ممالک میں “بلوڈاٹ” نامی ایسے مراکز قائم کیے ہیں جو مالڈووا، رومانیہ اور سلوویکیہ میں محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہے ہیں۔
“بلوڈاٹ” نامی یہ مراکز نہ صرف محفوظ رہائش فراہم کرتے ہیں بلکہ سفر کرنے والے خاندانوں اور خاندان کے بغیر سفر کرنے والوں کی شناخت میں مدد بھی دیتے ہیں اور یہ یقینی بناتے ہیں کہ اپنے والدین سے بچھڑے بچے محفوظ رہیں اور انہیں ضروری سہولتیں بھی حاصل ہوں۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ ادارہ پورے خطے میں حکومتوں اور دیگر حکام سے مل کے ہنگامی بنیاد پر ایسے انتظامات کر رہا ہے کہ بچے محفوظ رہیں اور سرحد پر ان کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
گرچہ جنگ میں کسی کی زندگی محفوظ رہنے کی ضمانت مشکل ہے، تاہم بدھ کے روز ایک بیان میں یونیسیف کی ایگزیکیٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل کا کہنا تھا کہ یو کرین میں جنگ کی صورتِ حال ابتر ہوتی جا رہی ہے اور بے گھر ہونے والے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ انہوں نے توجہ دلاتے ہوئے کہا، “یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ ہر ایک بچے کوحفاظت، تعلیم اور مدد کی ضرورت ہے۔”
اس ہفتے یونیسیف نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نقد رقوم کی منتقلی کا ایک پروگرام بھی شروع کیا ہے تاکہ 52,000 ضرورت مند خاندانوں کو یوکرین کے اندر مدد فراہم کی جاسکے۔ اس کے علاوہ اس ادارے نے اس ہفتے یوکرین اور اس کے ہمسایہ ممالک میں بچوں اور دیگر خاندانوں کے لیے 114 ٹرکوں کے ذریعے 1,275 میٹرک ٹن ہنگامی امدادی اشیاء فراہم کی ہیں۔
ان اشیاء میں دوائیں، طبی سامان، بچوں کے لیے سردی کےگرم کپڑے، حفظانِ صحت اور تعلیم سے متعلق سامان کے علاوہ بچوں کے کھلونے اور تفریح کا سامان بھی شامل ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 108 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5073 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C