روسی صدر پوٹن نے مجھے قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن
👁️ 32 بار دیکھا گیا
روسی صدر پوٹن نے مجھے قتل کرنے کی دھمکی دی تھی، سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن
لندن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی جانب سے پیر کے روز نشر ہونے والی ایک نئی دستاویز ی فلم کے مطابق بورس جانسن کو یہ دھمکی 24 فروری کو یوکرین پر روسی حملے سے کچھ پہلے دی گئی تھی۔
سابق برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن یوکرینی صدر کی سب سے زیادہ حمایت کرنے والے مغربی رہنماوں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ روسی فورسز کو یوکرین میں داخل ہونے کا حکم دینے سے کچھ قبل روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے انہیں ذاتی طور پر میزائل حملے کا نشانہ بنا دینے کی دھمکی دی تھی۔
پیر کو نشر ہونے والی بی بی سی کی ایک نئی دستاویزی فلم کے مطابق یہ واضح خطرہ 24 فروری کو حملے سے عین قبل ایک فون کال کے ذریعہ سامنے آیا تھا۔
بورس جانسن اور دیگر مغربی رہنما اس وقت یوکرین کے ساتھ حمایت ظاہر کرنے اور روسی حملے کو روکنے کی کوشش میں جلد ی میں کییف جارہے تھے۔
جانسن نے پوٹن کے حوالے سے کہا، “انہوں نے ایک موقع پر مجھے دھمکی دی اور کہا، بورس میں آپ کو نقصان نہیں پہنچانا چاہتا، لیکن ایک میزائل یا اس طرح کی کوئی چیز، کے پہنچنے میں صرف ایک منٹ لگے گا۔”
جانسن یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسیکی کے سب سے اہم مغربی حامیوں میں ایک کے طورپر ابھرے ہیں۔
بورس جانسن نے اور کیا کہا؟
تاہم جانسن کا کہنا تھا کہ روسی حملے سے قبل وہ پوٹن کو یہ بتانا چاہتے تھے کہ یوکرین کے نیٹو میں شامل ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اور انہیں یہ بھی متنبہ کرنا چاہتے تھے کہ کسی بھی فوجی کارروائی کا مطلب ہوگا کہ روس کی سرحدوں پر نیٹو کی کم نہیں بلکہ پہلے سے زیادہ نیٹو کی موجودگی۔
جانسن کے مطابق پوٹن نے کہا،”بورس آپ کہتے ہیں کہ یوکرین عنقریب نیٹو میں شامل نہیں ہوگا۔”
انہوں نے کہا، “عنقریب سے کیا مراد ہے؟ ” اس پر میں نے کہا، “اچھا یہ مستقبل قریب میں نیٹو میں شامل نہیں ہونے والا ہے اور آپ بھی یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں۔”
میزائل کا نشانہ بنائے جانے کے خطرے کے بارے میں بورس جانسن کا مزید کہنا تھا، “میں سمجھتا ہوں وہ بہت پرسکون لہجے میں بات کر رہے تھے اور مجھ سے لاتعلقی ظاہر کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ وہ صرف میرے ساتھ کھیل رہے تھے۔
یوکرینی صدر زیلنسکی بھی ڈاکیومنٹری میں
بی بی سی کی دستاویزی فلم یوکرین پر فوجی کارروائی سے قبل روسی صدر اور مغرب کے درمیان برسوں سے بڑھتی ہوئی دوری کو پیش کرتی ہے۔
بی بی سی کی دستاویزی فلم یوکرین پر فوجی کارروائی سے قبل روسی صدر اور مغرب کے درمیان برسوں سے بڑھتی ہوئی دوری کو پیش کرتی ہے۔
اس میں یوکرینی صدر زیلنسیکی کو بھی دکھایا گیا ہے جو روس کے حملے سے قبل نیٹو میں شامل ہونے کے اپنی ناکام کوششوں کو بیان کرتے ہیں۔
زیلنسکی کہتے ہیں، “اگر آپ جانتے ہیں کہ کل روس یوکرین پر قبضہ کرلے لگا تو آپ مجھے آج کچھ کیوں نہیں دیتے تاکہ میں اس سے انہیں روک سکوں۔”
یوکرینی صدر کہتے ہیں،”اگر آپ مجھے نہیں دے سکتے تو خود ہی روک دیجئے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 169 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 313 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2468 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C