سابق وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان اظہر مشوانی تاحال لاپتہ
👁️ 69 بار دیکھا گیا
سابق وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان اظہر مشوانی تاحال لاپتہ
اسلام آباد (ڈیلی اردو/بی بی سی) پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے ترجمان اظہر مشوانی کے گھر والوں کے مطابق وہ لاپتہ ہیں اور ان کا الزام ہے کہ ایک روز پہلے لاہور میں ان کے گھر کے سامنے سے انھیں اٹھایا گیا ہے۔
اظہر مشوانی نہ صرف عمران خان کے ترجمان ہیں بلکہ پارٹی کی دیگر سرگرمیوں میں بھی پیش پیش رہتے ہیں۔ اس سے پہلے وہ پی ٹی آئی کی یوتھ وِنگ کے چیئرمین بھی رہے ہیں اور حال ہی میں وزیرِ اعلی پنجاب کے میڈیا کوآرڈینیٹر بھی رہ چکے ہیں۔
پی ٹی آئی نے اظہر مشوانی کی اہلیہ ماہ نور اظہر کی جانب سے چیف جسٹس کے نام لکھا گیا ایک خط بھی شیئر کیا ہے جس میں انھوں نے اپنے شوہر کے مبینہ اغوا کا نوٹس لینے کی درخواست کی ہے۔
اس سے پہلے اظہر مشوانی کی اہلیہ ماہ نور اظہر نے بی بی سی سے اپنی ٹوئیٹس شیئر کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اظہر کو دن کے دو بج کر اکاون منٹ پر لاہور سے زمان پارک جاتے ہوئے اٹھایا گیا تھا۔ انھوں نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ ان کی فون کی لوکیشن پر آخری مرتبہ واٹس ایپ دو بج کر اکاون منٹ آرہا تھا۔ انھوں نے کہا کہ وہ مزید بات نہیں کر سکتیں اور ٹوئٹر پر تمام تر تفصیلات شیئر کرچکی ہیں اور اسی کو ان کا بیان سمجھا جائے۔
اظہر مشوانی کے بھائی مظہر الحسن کا کہنا تھا کہ ’کل وہ پونے تین بجے گھر سے نکلا۔ کریم یا اووبر منگوائی تھی اس نے، اس کے بعد سے اس کا موبائل بند ہے۔ اور اس سے کوئی رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔‘
ان کے مطابق ابھی تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے، ’لاہور ہائی کورٹ میں بھی پٹیشن کی ہے۔ تاکہ جس کے پاس بھی ہے، جدھر بھی ہے، وہ اس کو سامنے لے آئیں۔ یا اس پر کوئی پرچہ ہے تو وہ ہمیں بتائیں۔ ہم ایف آئی آر میں کسی کو نامزد نہیں کر رہے۔‘
بی بی سی نے مقامی تھانے اور دیگر حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے لیکن تاحال کسی نے بھی اس واقعے سے متعلق ریکارڈ پر آکر جواب نہیں دیا۔
دوسری جانب مشوانی کی اہلیہ نے ایک ٹویٹ میں یہ بھی کہا تھا کہ ’پی ٹی آئی کی قیادت سے مجھے مذمتی بیانات نہیں چاہییں۔ بلکہ میں چاہتی ہوں کہ وہ اب کچھ کریں۔ مہربانی کر کے باہر آئیں اور اظہر مشوانی کے لیے کچھ کریں۔‘
جب یہی سوال پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری سے کیا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے اب تک کیا کیا گیا ہے؟ تو انھوں نے بی بی سی کو بتایا کہ ’ہم نے ایف آئی آر درج کرنے کی کوشش کی لیکن نہیں کی گئی۔ آج لاہور ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرانے کی کوشش کی، وہ بھی نہیں ہوئی۔ ‘
انھوں نے کہا کہ ’ایسا نہیں ہے کہ کچھ نہیں کررہے ہیں۔ اب گھر والے چاہتے ہیں کہ بندہ گھر پہنچ جائے، تو ہم کوششوں میں مصروف ہیں۔‘
انھوں نے بتایا کہ ’اظہر مشوانی کی فون کی لوکیشن پہلے لاہور تھی پھر راولپنڈی اور اب فون بند ہوچکا ہے۔‘
واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سمیت ان کے حامیوں اور کارکنان کے خلاف بھی مقدمات درج کیے جا رہے ہیں۔ اظہر مشوانی کو لاپتہ ہوئے اب چوبیس گھنٹے گزر چکے ہیں اور پی ٹی آئی کے مطابق کہیں سے ان کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 211 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4602 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2467 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2119 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C