سانحہ کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں سے متعلق قوانین مزید سخت
👁️ 79 بار دیکھا گیا
سانحہ کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں سے متعلق قوانین مزید سخت
کرائسٹ چرچ (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ سانحے کے بعد ہتھیاروں سے متعلق قوانین کی اصلاحات کے دوسرے مرحلے میں نیشنل فائر آرمز رجسٹر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا کہ ہتھیاروں کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے ہتھیاروں کے لائسنس رکھنے سے متعلق قوانین بھی سخت کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ 15 مارچ کا واقعہ جب ایک مسلح شخص نے کرائسٹ چرچ کی مساجد میں جمعہ کی نماز کے لیے جمع ہونے والے افراد پر فائرنگ کے واقعے نے نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں کی ملکیت سے متعلق رویہ تبدیل کردیا ہے۔نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ خطرناک ترین ہتھیاروں کو فروخت کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کی حکومت نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد ابتدائی طور پر نیم خود کار ہتھیاروں پر پابندی عائد کی تھی۔وزیر پولیس اسٹیوارٹ ناش نے کہا کہ یہ تبدیلیاں ہتھیاروں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ضروری تھیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ قانون کے تحت ہم صحیح تعداد نہیں جانتے کہ کتنی گنز استعمال ہیں، کس کی ملکیت ہیں،کون فروخت کررہا ہے، کون انہیں خرید رہا ہے اور کتنی حفاظت سے انہیں رکھا جاتا ہے۔یہ رجسٹر 5 سال میں مکمل ہوگا جس کے تحت نیوزی لینڈ میں موجود تقریبا 12 لاکھ ہتھیاروں کی تفصیلات درج ہوں گی۔ہتھیاروں کے قوانین سے متعلق اصلاحات کے دوسرے مرحلے میں غیر ملکیوں کی ہتھیاروں کی خریداری پر پابندی بھی شامل ہے کیونکہ کرائسٹ چرچ حملے کے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے جنوبی جزیرے پر رہتے ہوئے ہتھیار خریدے تھے۔اصلاحات میں لائسنس رکھنے والے شخص کی جانب سے تشدد، منشیات اور ہتھیاروں سے متعلق جرائم کرنے پر سزا بھی شامل ہے۔
علاوہ ازیں نیوزی لینڈ میں پولیس کی جانب سے ہتھیار واپس کرنے کی مہم بائے بیک کا آغاز کیا گیا ہے جس میں لوگوں کو 6 ماہ کی مدت سے قبل ہتھیار واپس کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔اسٹیوارٹ ناش نے کہا کہ بائے بیک کے پہلے ہفتے میں بہت اچھا ردعمل ملا اور 11 ہزار سے زائد ایسے ہتھیار واپس کیے گئے جن پر پابندی عائد ہے۔انہوں نے کہا کہ ہتھیاروں کے مالکان صحیح چیز کرنا چاہتے ہیں، اکثر افراد ہتھیار، ان کے حصے اور آلات واپس کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں جمعہ کے روز النور مسجد اور لِین ووڈ میں دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ نے اس وقت داخل ہوکر فائرنگ کی تھی جب بڑی تعداد میں نمازی، نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے۔اس افسوسناک واقعے میں 50 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے تھے اور نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم نے حملوں کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔مسجد میں فائرنگ کرنے والے دہشت گرد نے حملے کی لائیو ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر نشر کی، جسے بعد میں نیوزی لینڈ حکام کی درخواست پر دل دہلا دینے والی قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا سے ہٹادیا گیا تھا۔
بعد ازاں نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد برینٹن ٹیرنٹ کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں ملزم پر قتل کے الزامات عائد کردیے گئے تھے۔اس کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ کی کابینہ نے اسلحہ قوانین میں اصلاحات کرتے ہوئے سخت قوانین کی منظوری بھی دے دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لبنان میں اسرائیلی حملے، بچے سمیت 7 افراد ہلاک، جھڑپیں شدت اختیار کر گئیں
22/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
سوئٹزرلینڈ مذاکرات میں پیش رفت کے دعوے، مگر ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی
22/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
کریمیا پر یوکرین کا بڑا حملہ، 4 افراد ہلاک، ایندھن کی فروخت معطل
21/June/2026 👁️ 189 بار دیکھا گیا
یورینیم افزودگی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایرانی صدر پزشکیان
21/June/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، خودکش بمبار گرفتار، جیکٹ برآمد
21/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
لبنان میں مداخلت نہ رکی تو ایران پر دوبارہ حملہ کرینگے، امریکی صدر ٹرمپ
21/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8846 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2120 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C