سعودی عرب: ریاض میں فنکاروں پر حملہ کرنے والے یمنی باشندے کا سرقلم
👁️ 198 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں فنکاروں پر حملہ کرنے والے یمنی باشندے کا سرقلم
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کےدارالحکومت الریاض میں نومبر 2019ء میں ایک کنسرٹ کے دوران میں فن کاروں پر چاقو سے حملہ کرنے والے یمنی شہری کا جمعرات کے روز سرقلم کردیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی نے اس مجرم کی شناخت عماد عبدالقوی المنصوری کے نام سے کی ہے۔ اس کی عمر 33 سال تھی اور اس نے یمن میں القاعدہ کے ایک لیڈر کی ہدایت پر یہ حملہ کیا تھا۔
عاجل..
الداخلية:
أقدم / عماد عبدالقوي المنصوري (يمني الجنسية) بهذا الهجوم الإرهابي بتكليف من أحد قادة تنظيم القاعدة ، وانتمائه لذلك التنظيم واشتراكه معه في القتال .#هجوم_حديقة_الملز #موسم_الرياض https://t.co/LVqBhr5IXY— أخبار السعودية (@SaudiNews50) April 16, 2020
واضح رہے کہ 11 نومبر 2019ء کو الریاض میں واقع شاہ عبداللہ پارک میں رنگا رنگ تفریحی میلے میں ایک کنسرٹ منعقد کیا جارہا تھا۔اس دوران میں اس مجرم نے تین فن کاروں کو چاقو کے وار کرکے زخمی کردیا تھا۔
3 performers stabbed on stage in #SaudiArabia
READ: https://t.co/HynQDkUCnT pic.twitter.com/C78ckcHs3g
— Middle East Monitor (@MiddleEastMnt) November 12, 2019
تب سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی تھی کہ اس چاقو حملے کی زد میں دومرد اور ایک عورت آئی تھی۔انھیں فوری طور پر ابتدائی طبی امداد مہیا کی گئی تھی۔ان کے زخم خطرناک نہیں تھے اور ان کی حالت بہتر بتائی گئی تھی۔ سعودی سکیورٹی فورسز نے اس ملزم کو اسٹیج پر چاقو حملے کے فوری بعد گرفتار کر لیا تھا۔
الریاض کی ایک فوجداری عدالت نے 19 دسمبر 2019ء کو اس مجرم کو تین فن کاروں کو چاقو گھونپنے کے الزام میں قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم دیا تھا اور اس کا آج الریاض ہی میں سرقلم کیا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C