سندھ: لاڑکانہ میں سیشن جج کے اسکواڈ پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی
👁️ 217 بار دیکھا گیا
سندھ: لاڑکانہ میں سیشن جج کے اسکواڈ پر حملہ، ایک پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی
لاڑکانہ (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع لاڑکانہ میں سیشن جج کے سیکیورٹی اسکواڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ دو دیگر اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ خیرپور روڈ پر اس وقت پیش آیا جب سیشن جج لاڑکانہ، مسکان خان سکھر سے لاڑکانہ واپس جا رہے تھے۔ جج کے قافلے کو نشانہ بنانے والا یہ واقعہ ٹنڈو مستی تھانے کی حدود میں پیش آیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، نامعلوم حملہ آوروں نے سیشن جج کے اسکواڈ پر اچانک اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں اسکواڈ میں شامل پولیس اہلکار مقبول موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، جبکہ دو دیگر زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
واقعے کے فوراً بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی نوعیت اور محرکات کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، اور جلد حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ دوسری جانب سیشن جج مسکان خان حملے میں محفوظ رہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 409 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 370 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 321 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3466 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C