سپر پاور امریکا افغانستان میں ڈھیر…! (نسیم الحق زاہدی)
👁️ 124 بار دیکھا گیا
سپر پاور امریکا افغانستان میں ڈھیر…! (نسیم الحق زاہدی)
طالبان نے جس عزم، ہمت، بہادری اور ایمانی قوت کے ساتھ قابض افواج کے خلاف اپنی جد و جہد جاری رکھی وہ قابل تحسین ہے۔ کیونکہ یہی جذبہ ایمانی ہے جس نے عالمی سپر پاور کو ان پڑھ، جدید ٹیکنالوجی سے نابلد ملائوں کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑیں۔ افغان طالبان امریکہ امن معاہدہ طالبان کی فتح عظیم ہے یہ وہی ہیں جنکو کل تک امریکہ نے دہشت گرد قرار دے رکھا تھا اور جنہیں نائن الیون کا بہانہ بناکر تاریخ کی سب سے بڑی ناانصافی کا شکار کر دیا۔ دوسری جانب بلا امتیاز دنیا کے تمام امیر وغریب قوموں کے تحفظ کے لئے قائم کئے جانے والے عالمی ادارے اقوام متحدہ نے بھی امریکہ سمیت دیگر اتحادی ممالک کے مفادات کی تکمیل کیلئے نہتے افغانستانی شہریوں کو خون میں نہلادیا اور فوجی چڑھائی کر دی۔ کارپنٹینگ بمباری کے ذریعے مفلوک الحال ملک کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی۔ تاریخ کا انصا ف دیکھئیے کہ 19 سال کی خون ریزی کے بعد امریکہ کو یقین ہو گیا کہ وہ یہ جنگ نہیں جیت سکتا۔ امریکی افواج کیلئے افغانستان قبرستان ثابت ہوا اور یہ جنگ اس کے گلے کی ہڈی بن کر رہ گئی تھی چنانچہ اسے ایک بڑے فوجی نقصان برداشت کرنا پڑا اور اسی ناقابل تلافی خسارے نے عالمی عسکری طاقت کو افغان سرزمین سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ بلاشبہ مذکورہ معاہدہ اسلام کا ایک معجزہ اور جہاد کی حقانیت کی واضح دلیل ہے۔ معاہدے کی صورت میں جو چیز بہت واضح طور پر سامنے آئی ہے وہ یہ ہے کہ امریکا اور عالمی طاقتوں نے بعد از خرابی بسیار سہی، یہ تسلیم کرلیا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی عسکری حل نہیں ہے اور یہ کہ افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں نے خود کرنا ہے۔ اس لحاظ سے یہ افغانستان کے عوام کی بالعموم اور افغان قوم کی ناقابل تسخیر قوت مزاحمت کی شاندار علامت طالبان کی بالخصوص بہت بڑی کامیابی بلکہ پوری امت مسلمہ کے لیے ایک طرح کی فتح مبین ہے۔ آج ایک بار پھر قرآنِ مجید کی آیت۔ (کتنی ہی قلیل جماعتوں نے کثیر لشکروں کو اللہ کے حکم سے شکست دی) کی عملی تفسیر دنیا کے سامنے آئی ہے اور مادہ پرستی اور الحاد کے اس دور میں اللہ تعالی نے دنیا کو بتادیا ہے کہ آج کے دور میں بھی اگر اہل حق ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کے علم کو بلند کریں اور اللہ کی ذات پر کامل بھروسا رکھ کر باہمی اتحاد کی قوت سے آگے بڑھیں تو اللہ کی مدد آج بھی ان کے ہمرکاب ہوسکتی ہے اور ماضی کی طرح آج کی سپر طاقتیں بھی ان کے سامنے ڈھیر ہوسکتی ہیں۔ قبل ازیں تو افغان قوم نے ماضی کی بڑی طاقت سوویت یونین کو اپنی سرزمین پر عبرت ناک شکست دی تھی تا ہم نائن الیون کے بعد جس انداز سے چھتیس نیٹو ممالک اور ان کے دس دیگر اتحادی ممالک نے مل کر دنیا کی جدیدترین عسکری ٹیکنالوجی، انتہائی تباہ کن ہتھیاروں اور بے پناہ وسائل کے ساتھ پہلے سے تباہ حال افغانستان پر یلغار کی اور جس انداز میں خطے کے بیشتر ممالک نے ان کا ساتھ دیا، اس کو دیکھتے ہوئے بہت سے مبصرین کا یہ خیال تھا کہ طالبان بہت جلد تاریخ کا حصہ بن جائیں گے اور افغانستان میں عالمی قوتوں کی مرضی کا ہی راج قائم ہوگا، مگر دنیا نے یہ محیرالعقول تماشا دیکھا کہ افغان طالبان نے پوری جرات، پامردی، استقلال اور استقامت کے ساتھ اپنے سے ہزاروں گنا زائد قوت کے حامل دشمن کا مقابلہ کرنا شروع کیا اور بہت تھوڑے ہی عرصے میں دنیا پر اپنی مزاحمت کی دھاک بٹھا دی۔ دوحہ میں ہونے والے افغان امن معاہدے کی ابھی سیاہی بھی خشک نہیں ہوئی تھی کہ دو بڑے دھچکوں کی وجہ سے طے پانے والے اس وعدے کی پاسداری سے انکار کر دیا جس کے تحت کابل انتظامیہ کو 10 مارچ تک 5 ہزار طالبان قیدیوں اور ان کے بدلے میں طالبان نے ایک ہزار افغان فوجیوں کو رہا کرنا تھا۔ افغان صدر کا کہنا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کابل انتظامیہ کی صوابدید ہے۔ امریکہ کو یہ فیصلہ کرنے کا اختیار ہے۔ امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے کہا کہ قیدیوں کی رہائی کوئی پیشگی شرط نہیں امن معاہدے پر کوئی پیش رفت نہ ہوئی تو امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا روک دیا جائے گا اور صدر ٹرمپ نے تو یہ بھی کہا کہ ایسی صورت میں امریکہ اپنی اتنی بڑی فوج افغانستان بھیجے گا جس کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ معاہدے کی کامیابی کے لئے ان عناصر پر کڑی نظر رکھنا ہو گی جو اسے سبوتاژ کر سکتے ہیں۔ دنیا جانتی ہے کہ امریکہ طالبان معاہدہ سے بھارت خوش نہیں کیونکہ اس میں اسے کوئی کردار نہیں دیا گیا تھا۔ معاہدے کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے جو پاکستان مخالف بیان بازی کی، اس سے یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ مودی نے اشرف غنی کو کیا پیغام بھیجا ہوگا اور شاہ محمود نے جن عناصر سے خبردار رہنے کا مشورہ دیا تھا وہ کون تھے۔ امریکہ 19 سال سے افغانستان میں جنگ لڑ رہا ہے اور 2 کھرب ڈالر سے زیادہ ضائع کرنے کے علاوہ کثیر تعداد میں اپنے فوجی بھی مروا چکا ہے۔ چار صفحات پر مشتمل یہ معاہدہ نائن الیون حملوں کے بعد افغانستان میں جاری جنگ کے بعد سب سے بڑی پیشرفت ہے۔ حالانکہ پینٹا گون نہیں چاہتا تھا کہ امریکی فوج کا افغانستان سے انخلاء ہو لیکن ٹرمپ نے ثابت کردیا کہ وہ اسٹبلیشمنٹ کا آدمی نہیں اس نے الیکشن کے دوران اپنی عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کردیا۔ موجودہ حالات و واقعات سے واضح ہو جاتا ہے کہ واشنگٹن کو اپنے مفادات مقدم ہیں اور ان کیلئے طالبان سے بھی مذاکرات کر لئے گئے وہی انس حقانی ہیں اور ملا بردران ہیں جن کے دستخطوں سے یہ معاہدہ طے پایا۔ لیکن ہم نے کشمیر کے حل کا ایک سنہری موقع گنوا دیا۔ وقت کا تقاضا تو یہی تھا کہ طابان کے ساتھ مذاکرات کو کشمیر کے مسئلے کے ساتھ مشروط کر دیا جاتا۔فی الوقت ہمیں بھارت کے سازشی کردار کو بھی ہمیں مد نظر رکھنا ہو گا کیونکہ ہندوستان نے افغانستان میں ساڑھے 4 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کررکھی ہے۔ اشرف غنی کے مقابلے میں امر اللہ صالح سیاسی لیڈر کو سامنے لانے کا اصل مقصد یہی تھا کہ افغانی سر زمین پر امن کا قیام ممکن نہ ہو سکے۔ جہاں تک طالبان کا تعلق ہے 90 فیصد علاقہ طالبان کے تصرف میں ہے۔ افغانی عوام بھی چاہتے ہیں کہ یہاں امن و امان کا دور دورہ ہو اور یہ صرف طالبان کے آنے سے ہی ممکن ہے۔ مگر اسلام دشمن قوتیں کسی طور بھی نہیں چاہے گیں طاغوتی طاقتیں افغانستان کو ایسے ہی غیر مستحکم کرنے کیلئے مسلسل سرگرم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 265 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 334 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 679 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 593 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 325 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4815 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3575 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3480 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C