سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، بی ایل اے کے چیف کمانڈر سمیت 14 دہشت گرد گرفتار
👁️ 42 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کا پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن، بی ایل اے کے چیف کمانڈر سمیت 14 دہشت گرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) دہشتگردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشن کر کے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 14 دہشت گردوں سمیت 22 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
ترجمان کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران لاہور سے 6، راولپنڈی سے 6، بہاول پور سے 2، گوجرانوالہ سے3، بہاولنگر سے1، ننکانہ صاحب سے1، فیصل آباد سے1، شیخوپورہ سے1، سرگودھا سے 1 دہشت گرد کو گرفتار کیا گیا، بہاول پور سے بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے چیف کمانڈر ارشد کو گرفتار کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے مزید بتایا کہ دہشت گردوں سے بارودی مواد، 1 ہینڈ گرینڈ،2 ای ڈی بم، 28 ڈیٹونیٹر، پرائما کارڈ، 20 حفاظتی فیوز، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی، دہشت گردوں کی شناخت سفیان، پرویز، توقیر، حکمت اللہ، فیضان حیدر، عامر، عبدالرشید اور حسنین وغیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔
حکام کے مطابق دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، رواں ہفتے 1289 کومبنگ آپریشنز کے دوران 4164 مشتبہ افراد گرفتار کئے، کومبنگ آپریشنز میں 55317 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔
حکام نے مزید کہا کہ سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے، دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C