سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی، اسلام آباد تھانے پر حملے میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار
👁️ 73 بار دیکھا گیا
سی ٹی ڈی کی راولپنڈی میں کارروائی، اسلام آباد تھانے پر حملے میں ملوث 2 دہشت گرد گرفتار
لاہور (ڈیلی اردو) کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)ے راولپنڈی کے مغل مارکیٹ کے قریب بڑی کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 2 خطرناک دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق، انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے ذریعے تھانہ آئی نائن پر حملے میں ملوث دہشت گرد حمزہ اور رومان کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ دہشت گرد راولپنڈی اور اسلام آباد میں حساس مقامات پر دہشت گردی کی کارروائی کے لیے ریکی مکمل کر چکے تھے اور افغانستان میں فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر کے ساتھ رابطے میں تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق، دہشت گردوں سے دستی بم، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز وائر اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ابتدائی تفتیش سے یہ بھی پتا چلا ہے کہ ان دہشت گردوں نے کچھ ماہ قبل اسلام کے تھانہ آئی نائن پرراکٹ حملہ کیا تھا۔
سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو مزید بے نقاب کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9199 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7473 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C