شام میں ایرانی سرپرستی کی حامل ہتھیاروں کی تنصیب پر امریکی حملہ
👁️ 77 بار دیکھا گیا
شام میں ایرانی سرپرستی کی حامل ہتھیاروں کی تنصیب پر امریکی حملہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکی فورسز نے مشرقی شام میں ایران کی اسلامک ریولیوشنری گارڈ کورز، یا پاسداران انقلاب کور، اور اس سے منسلک گروپس کے زیر استعمال اسلحے کی ایک اور ذخیرہ گاہ پر حملہ کیا ہے۔ یہ اعلان امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے جمعرات کو کیا۔
آسٹن نے ایک بیان میں کہا کہ” اپنے دفاع میں ہدف بنا کر کیا گیا یہ حملہ عراق اور شام میں آئی آر جی سی۔ قدس فورس کے ساتھیوں کی جانب سے امریکہ کے عملے کے ارکان پر حملوں کے ایک سلسلے کا رد عمل ہے۔”
بیان میں کہا گیا کہ، “صدر کے نزدیک امریکی اہل کاروں کی حفاظت سے زیادہ کوئی ترجیح نہیں ہے اور انہوں نے آج کی کارروائی کی ہدایت یہ واضح کرنے کے لیے کی ہے کہ امریکہ اپنا، اپنے اہل کاروں اور اپنے مفادات کا دفاع کرے گا۔”
ایک سینئیر فوجی عہدے دار نے شام کے صوبے دیر الزور میں حملے کے بعد اپنا نام خفیہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ فوج اس کارروائی میں ہلاک اور زخمیوں کے بارے میں واضح نہیں ہے لیکن اس نے حملے کے شروع ہونے سے کچھ دیر قبل اس مقام پر چند لوگوں کو ٹریک کیا تھا ۔ اے ایف پی نے رپورٹ دی ہے کہ اس حملے میں کم از کم 9 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔
آسٹن نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ امریکہ اپنے اہل کاروں اور تنصیبات کی حفاظت کےلیے مزید اقدامات کے لیے مکمل طور پر تیا ر ہے جب کہ انہوں نے مزید کسی اشتعال انگیزی کےخلاف انتباہ کیا۔
ایک سینئیر عہدے دار نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ، کہ ہم ایران کو یہ واضح پیغام بھیجنا چاہتے ہیں کہ اسے امریکی فورسز پر حملوں کا جواب دہ ٹھہراتے ہیں اور ہمیں توقع ہے کہ ایران اپنے پراکسیوں کو روکنے کے لیے اقدامات کرے گا۔
ہدف بنا کر کیا گیا یہ حملہ اس کے چند گھنٹوں بعد ہوا جب ایرانی پشت پناہی کے حامل ہوثی باغیوں نے بحیرہ احمر پر پرواز کرتے ہوئے ایک امریکی ڈرون کو مار گرایا تھا۔
امریکی فورسز کی جانب سے دو ایف۔15 لڑاکا جیٹ طیاروں سے کیا جانے والا یہ حملہ کئی ہفتوں میں ایرانی پشت پناہی کے حامل گروپس پر دوسرا جوابی حملہ ہے۔
27 اکتوبر کو امریکی فورسز نے مشرقی شام میں ایران کی پاسداران انقلاب اور اس سے منسلک گروپس کے زیر استعمال ایک اسلحے کی اور ایک گولہ بارود کی ذخیرہ گاہ پر حملہ کیا تھا۔ فوج نے کہا ہے کہ علی الصبح کیے جانے والے ان حملوں میں کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
امریکی دفاع سے متعلق عہدے داروں کے مطابق ایرانی پشت پناہی کی حامل فورسز نے ایک ماہ سے کم عرصے میں عراق اور شام میں امریکی فورسز پر 41 بار حملے کیے ہیں۔
ان میں سے بیشتر حملوں کو امریکی فوج نے ناکام بنا دیا وہ اپنے اہداف پر پہنچنے میں ناکام ہو گئے، جب کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی انفرا اسٹرکچر کو کوئی نقصان پہنچا۔
امریکی فوج نے علاقے میں اپنی موجودگی میں اضافہ کر دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 183 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 276 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8968 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4824 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3579 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3575 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2569 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C