20/December/2022

شام میں جہادی بھیجنے کے الزام میں تیونس کے سابق وزیراعظم گرفتار

👁️ 27 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
شام میں جہادی بھیجنے کے الزام میں تیونس کے سابق وزیراعظم گرفتار

شام میں جہادی بھیجنے کے الزام میں تیونس کے سابق وزیراعظم گرفتار

تیونس سٹی (ڈیلی اردو) تیونس کے سابق وزیراعظم علی لارید کو شام میں جنگجوؤں کو کمک بھیجنے کیلئے شہریوں کی اسمگلنگ کے الزام میں دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

تفتیشی جج نے انسداد دہشتگردی جوڈیشل پول کی جانب سے لارید سے 8 گھنٹے تک تفتیش کی۔

یہ دوسرا موقع ہے کہ سابق وزیراعظم کو اس کیس میں گرفتار کیا گیا، اس سے قبل انہیں 19 ستمبر کو بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

تفتیشی جج نے لارید کے خلاف قید کا فیصلہ جاری کیا، ان پر دہشتگردوں کو شام بھیجنے کا الزام ہے۔

یاد رہے کہ 2017 کے دوران ہزاروں نوجوانوں کو بھرتی کرکے شام کی خانہ جنگی میں استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔

معاملے پر تحقیقات کے لیے قائم پارلیمانی کمیشن نے کہا تھا کہ سابق وزیراعظم لارید کے خلاف ناقابل تردید شواہد موجود ہیں کہ انہوں نے ہزاروں نوجوانوں کو شام بھیجا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پچھلی ایک دہائی میں تقریباً 6 ہزار تیونسی شہری شام اور عراق گئے اور داعش سمیت دیگر انتہا پسند گروپ میں شامل ہوئے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C