شام کے شہر ادلب میں داعش کا حملہ، 6 اہلکار ہلاک
👁️ 29 بار دیکھا گیا
شام کے شہر ادلب میں داعش کا حملہ، 6 اہلکار ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو) دولت اسلامیہ (داعش) نے شام کے شمال مغربی میں ادلب صوبے میں ایک حملہ کر کے شامی حکومتی فورسز اور اس کے ہمنوا مسلح گروپوں کے کم از کم 6 ارکان کو ہلاک کر دیا۔
شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے جمعے کی شام بتایا تھا کہ ادلب کے جنوب میں معرہ النعمان کے دیہی علاقے میں دراندازی کرنے والے 4 ازبک شدت پسند مارے گئے۔ علاقے میں شامی حکومتی فورسز کے ٹھکانے موجود ہیں۔
#SOHR #Idlib | 11 Uzbek fighters and regime soldiers killed in infiltration operation and exchange of fire on Idlib frontlines.https://t.co/2nxUmyDiK9
— المرصد السوري لحقوق الإنسان (@syriahr) August 6, 2021
ایک ہفتہ قبل داعش تنظیم نے ملک کے مشرقی صوبے دیر الزور میں ایک حملہ کر کے شامی حکومتی فورسز کے 7 ارکان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
اسی طرح رواں سال فروری میں اسی صوبے میں گھات لگا کر حکومتی فورسز کے وفادار 26 مسلح افراد کو ہلاک کر دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ 2019ء میں عسکری طور پر ہزیمت سے دوچار ہونے کے باوجود داعش کے غیر فعال گروہ اب سرگرم ہو کر خون ریز حملے کر رہے ہیں۔
المرصد نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ مارچ 2019ء سے اب تک دیہی علاقوں میں حملوں اور لڑائیوں میں شامی فوج اور اس کے ہمنوا گروپوں کے 1509 سے زیادہ ارکان ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس دوران میں داعش تنظیم کے 930 سے زیادہ جنگجو مارے گئے۔
ان کے علاوہ ایران کی ہمنوا ملیشیاؤں کے 153 غیر شامی ارکان بھی اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ یہ تمام افراد فرات کے مغرب میں اور دیر الزور، الرقہ، حمص، السویداء، حماہ اور حلب کے دیہی علاقوں میں داعش تنظیم کی جانب سے دھماکوں اور گھات لگانے کی کارروائیوں میں مارے گئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، تیل برآمدات پر دوبارہ پابندیاں عائد
08/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
پاکستان نے لیبیا کے متحارب دھڑوں میں ثالثی کا عمل شروع کر دیا
08/July/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو تباہی کی دھمکی دے دی، تہران کا سخت جوابی انتباہ
08/July/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا اسمبلی میں صحافیوں پر قید، جرمانہ اور پابندی کا قانون منظور
08/July/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
ایران نے آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں کو نشانہ بنایا
08/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8905 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4732 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3525 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2523 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C