شانگلہ: پولیس پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک؛ جوابی کارروائی میں خودکش اور کمانڈر سمیت 3 عسکریت پسند ہلاک
👁️ 226 بار دیکھا گیا
شانگلہ: پولیس پر حملہ، 3 اہلکار ہلاک؛ جوابی کارروائی میں خودکش اور کمانڈر سمیت 3 عسکریت پسند ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے عسکریت پسندوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے، جبکہ جوابی کارروائی میں ایک اہم کمانڈر اور ایک خودکش بمبار سمیت تین حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شانگلہ کے علاقے پورن کے نواح میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شدت پسندوں کے خلاف بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ اسی دوران کابل گرام کے علاقے میں گھات لگائے عسکریت پسندوں نے اچانک فائرنگ کر دی۔
شدید فائرنگ کے نتیجے میں حوالدار مقبول احمد، اہلکار فدا حسین اور سعید الرحمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ حملے کے فوراً بعد پولیس کی اضافی نفری طلب کی گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔
پولیس حکام کے مطابق مقابلے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن میں ایک اہم مطلوب کمانڈر بھی شامل ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک کمانڈر کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے مقرر تھی اور اس کی شناخت سلمان کے نام سے ہوئی ہے۔ ایک حملہ آور نے گرفتاری سے بچنے کے لیے خودکش جیکٹ دھماکے سے اڑا دی، جبکہ دیگر شدت پسند پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد ایک گاڑی میں بارودی مواد تیار کر رہے تھے اور شاہراہِ ریشم پر چینی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور فرار ہونے والے عناصر کی تلاش کے ساتھ ساتھ ہلاک دہشت گردوں کے نیٹ ورک سے متعلق معلومات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں۔
بعد ازاں شانگلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر الپوری کی پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ہلاک اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔ تقریب میں پولیس اور انتظامیہ کے افسران سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے آپریشن میں شریک جوانوں کی ہمت اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا ہے اور یہ جدوجہد آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 49 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 188 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C