شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر ایک ہفتے میں 6 حملے، 12 اہلکار شہید، 16 زخمی
👁️ 142 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر ایک ہفتے میں 6 حملے، 12 اہلکار شہید، 16 زخمی
اسلام آباد (ش ح ط) گزشتہ روز دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر کئے گئے حملے میں شہدا کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ جبکہ 8 اہلکار زخمی ہے۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے تحصیل دتہ خیل اور رزمک میں گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ تین زخمی ہو گئے تھے۔
ڈیلی اردو کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر کئے گئے حملوں میں شہدا کی تعداد اب 4 ہوگئی ہے۔ جبکہ 8 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے حملے میں ایک سپاہی ڈرائیور آصف موقع پر شہید جبکہ 3 اہلکار سپاہی فخر، سپاہی وقار اور سپاہی ارسلان شدید زخمی ہوئے۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق زخمیوں کو میرانشاہ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ واقع شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے خڑ قمر میں پیش آیا۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق پہلا واقعہ شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں پیش آیا جہاں پر دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ کیا۔ حملے کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار آصف موقع پر ہی شہید جبکہ 3 سیکورٹی اہلکار سپاہی فخر، سپاہی وقار اور سپاہی ارسلان زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر میران شاہ ہسپتال پہنچا دیا گیا
جبکہ دوسرا واقعہ شمالی وزیر ستان کی تحصیل رزمک کے علاقہ منظر خیل میں پیش آیا جہاں پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دوسرا حملہ کیا۔ دوسرے حملے میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے سپاہی الیاس، سپاہی علی حسن اور سپاہی خادم شہید جبکہ پانچ سیکورٹی فورسز کو زخمی کردیا زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا
حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم حزب احرار نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سنیئرصحافی عدنان بیٹنی کے مطابق شمالی وزیرستان میں 5 سالہ ضرب عضب کے بعد بھی گزشتہ ایک ہفتے میں سیکیورٹی فورسز پر 6 حملے ہوئے ہیں اور ان حملوں میں 12 سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 16 اہلکار زخمی بھی ہوگئے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔
شمالی وزیرستان میں 5 سالہ ضرب عضب کےبعد بھی گزشتہ ایک ہفتےمیں فورسز پر 6 حملےہوئےہیں اور ان حملوں میں 12 اہلکار اپنےزندگی دےچکے جبکہ 16 اہلکار زخمی بھی ہوگئےہیں جوکہ انتہائی تشویشناک ہے@mjdawar نےمیرانشاء جلسےمیں کہاتھا کہ یہ ضرب عضب نہیں یہ ضرب کمبلا،اینٹ،گارڈر اور ٹی ائیرن تھا
— Adnan Bitani (@AdnanBitani) May 7, 2019
یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ایک بار پھر تیزی آئی ہے۔
بدھ کے روز شمالی وزیرستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ لگاتے ہوئے فوجی جوانوں پر افغانستان سے دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے تین جوان شہید جبکہ 7 جوان زخمی ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی دہشتگرد مارے گئے۔
29 اپریل کو بھی تحصیل دتہ خیل کے علاقے شین کنڈائی میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک اہلکار شہید ہوگیا تھا۔
اس کے علاوہ 25 اپریل کو بھی شمالی وزیرستان میں بارودی مواد کے دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چار ملکی ’بدر‘ دفاعی معاہدہ طے پا گیا: پاکستان، ترکیہ، قطر اور انڈونیشیا کا بڑا عسکری اتحاد!
22/October/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
10 سالہ دفاعی گھیراؤ: ترکیہ مکہ معاہدے کی توثیق کے لیے تیار، مشرقِ وسطیٰ میں نئی صف بندی!
22/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
مکّہ معاہدہ کا متن سامنے آگیا
22/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
تزویراتی معاہدے، بے بس پارلیمان اور معاشی بحران کی دلدل
22/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
لکی مروت: سول کیمپ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ
21/October/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت
21/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26390 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15626 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11923 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9276 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7536 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5492 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C