شمالی وزیرستان میں 6 چوکیوں پر حملے، 4 فوجی اور 13 شدت پسند ہلاک
👁️ 77 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں 6 چوکیوں پر حملے، 4 فوجی اور 13 شدت پسند ہلاک
پشاور (ڈیلی اردو) افغانستان سے ملحقہ پاکستان کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر عسکریت پسندوں نے حملے کیے ہیں۔
ڈیلی اردو کے مطابق اتوار کی رات کو ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے لیس شدت پسندوں نے اسپالگا، گوش، ٹپی، باروانا، پیپانا لوئر اور پپانا ٹاپ کی 6 سیکیورٹی چوکیوں پر بیک وقت حملہ کیا، ذرائع نے ڈیلی اردو کو بتایا کہ چیک پوسٹوں پر تعینات فوجیوں نے اس حملے کا موثر جواب دیا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سیکیورٹی فورسز 13 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئیں جبکہ متعدد مبینہ طور پر زخمی ہوگئے، باقی شدت پسند اندھیرے کی آڑ میں اپنے ساتھیوں کی لاشیں لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
حکام نے ان حملوں میں 4 سیکیورٹی اہلکار اور 13 شدت پسند ہلاک ہونے کی اطلاع دی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں کے ان حملوں میں آٹھ سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
لاشوں اور زخمی اہلکاروں کو میرانشاہ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ شدید زخمیوں کو بنوں کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ اس دوران سیکورٹی فورسز کے اضافی دستے علاقے میں پہنچ گئے اور شدت پسندوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے حملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
گزشتہ ہفتے ہی ایک خودکش بمبار نے عیدک کے علاقے میں دھماکا خیز مواد سے بھری ایک کار ان کے قافلے سے ٹکرا دی تھی جس کے نتیجے میں دو فوجیوں سمیت چار افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ جن میں ایک بچہ اور ایک عام شہری شامل تھا۔
اس حملے میں 2 شہریوں سمیت کم از کم 14 افراد زخمی ہوئے جس سے دو گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
اس سے قبل 24 فروری کو شمالی وزیرستان کی تحصیل اسپن وام میں ایک چیک پوسٹ پر حملے میں 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کی افغانستان سے ملحقہ سرحد پر واقع چار سے چھ چوکیوں پر 80 سے 100 تک عسکریت پسندوں نے حملے کرکے ان چوکیوں کو نقصان پہنچایا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب پر حملہ مراکش پر حملہ تصور ہوگا، شاہ محمد ششم
27/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں کرکٹ کھیل کر واپس آنے والے نوجوانوں پر فائرنگ، 3 ہلاک، 3 زخمی
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
سنٹرل کرم میں مبینہ بارودی مواد کا دھماکا، کمسن بچی زخمی
27/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران سے رواں ہفتے مزید مذاکرات کی توقع، ٹرمپ کا فوجی کارروائی کا عندیہ
27/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک
27/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
جنوبی افریقہ میں فائرنگ کے دو واقعات، 27 افراد ہلاک اور 26 زخمی
27/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26338 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15583 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11870 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9199 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7472 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5293 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C