شمالی وزیرستان میں دھماکا، کیپٹن سمیت 5 اہلکار زخمی
👁️ 46 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں دھماکا، کیپٹن سمیت 5 اہلکار زخمی
پشاور (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک کیپٹن سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔
سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا میر علی کے علاقے محمد کلے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک کیپٹن سمیت 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق چار اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
پاکستان فوج کے میڈیا ونگ نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں ایک کمانڈر سمیت 4 مبینہ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایک فالو اپ آپریشن میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
اس سے قبل جمعرات کو شمالی وزیرستان میں دو مختلف مقابلوں میں ایک میجر سمیت 4 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 13 دہشت گرد مارے گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایڈنبرا حملے: برطانوی وزیراعظم نے واقعات کو 'مسلمان دشمنی' قرار دے دیا
21/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
لبنان سے انخلا نہیں ہوگا، اسرائیلی فوج سکیورٹی زونز میں موجود رہیگی، وزیر دفاع
21/June/2026 👁️ 3 بار دیکھا گیا
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2466 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2114 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1915 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C