شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کا سپاہی ہلاک
👁️ 38 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے حملے میں پاکستانی فوج کا سپاہی ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں مبینہ دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کا سپاہی ہلاک ہوگیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے گھریوم میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی پوسٹ پر حملہ کیا۔
سیکیورٹی اہلکاروں نے حملے کا بھرپور جواب دیا تاہم دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 30 سالہ سپاہی محمد عامر اقبال ہلاک ہوگئے۔
بیان میں کہا گیا کہ علاقے سے دہشت گردوں کا خاتمہ کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کور (ایف سی) کے 4 جوان اور ایک لیویز سب انسپکٹر ہلاک ہوگئے تھے۔
اس سے قبل جمعرات کو خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس اطلاع پر کیے گئے آپریشن میں پاکستانی فوج کے کیپٹن سکندر ہو گئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اپر اورکزئی میں دو شدت پسند گروپوں میں جھڑپ، لشکر اسلام کے 4 ارکان ہلاک
17/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد شدید ترین کشیدگی، الجوف میں جھڑپیں اور حوثی پیش قدمی
17/September/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
17/September/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9149 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7432 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5199 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C