شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ
👁️ 39 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک، ٹھکانے تباہ
راولپنڈی (ک م) سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ کرتے ہوئے چھ شدت پسندوں کو ہلاک کردیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق 3 اور 4 مئی کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دہشت گردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں چھ دہشت گرد مارے گئے جبکہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو بھی تباہ کردیا گیا۔
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔
بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیا اور فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کلاچی : پولیو ڈیوٹی سے واپس آنے والے 2 اہلکار دہشتگردوں کے ہاتھوں اغواء
24/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
یمن : 24 گھنٹوں کے دوران 150 اہلکار اور حوثی جنگجو ہلاک، اہم شاہراہ کی جانب پیش قدمی کی کوشش ناکام
24/September/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
سیستان و بلوچستان : سراوان میں جھڑپ، آئی آر جی سی کے 2 کمانڈر اور 5 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
طائف اور ینبع کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام، سعودی دفاعی نظام نے 6 بیلسٹک میزائل مار گرائے
24/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
پشاور : سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ،ایک دہشتگرد اور پولیس اہلکار ہلاک، 2 اہلکار زخمی
24/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26324 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15572 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11858 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9174 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7455 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5257 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C