شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی میں 6 عسکریت پسند ہلاک
👁️ 40 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی میں 6 عسکریت پسند ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی ڈبلیو/نیوز ایجنسیاں) پاکستانی فوج کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد ایک آپریشن کیا گیا، جس میں تصادم کے دوران ایک فوجی بھی زخمی ہوا۔ ملک میں گزشتہ برس دہشت گردانہ حملوں سے متعلق تشدد میں ڈیڑھ ہزار سے بھی زیادہ افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
پاکستانی فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے شمالی ضلع وزیرستان میں بدھ کے روز خفیہ معلومات کی بنیاد ایک آپریشن شروع کیا، جس میں دہشت گردوں کے مبینہ ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
فوج کی میڈیا ونگ انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ایک بیان مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چھ عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر نے بیان میں کہا، ”چھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ اس کارروائی میں ایک فوجی بھی زخمی بھی ہوا ہے۔ علاقے میں پائے جانے والے دیگر دہشت گردوں کا صفایا کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے۔”
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ”ہلاک شدہ دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد ہوا، جو ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ہی بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کے اغوا سمیت متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔”
عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافہ
صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی وزیرستان میں بھی 18 فروری کو سکیورٹی فورسز نے اسی نوعیت کا ایک آپریشن کیا تھا، جس میں ایک سپاہی ہلاک ہو گیا، تاہم اس میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت نو عسکریت پسند مارے گئے تھے۔
کالعدم عسکریت پسند گروپ ‘تحریک طالبان پاکستان’ نے نومبر 2022 میں حکومت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو ختم کر دیا تھا، جس کے بعد سے پاکستان میں تشدد کے واقعات میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ خاص طور پر گزشتہ برس کے دوران صوبہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں میں زیادہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
سینٹر فار ریسرچ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی جانب سے جاری کردہ ایک سالانہ رپورٹ کے مطابق، سن 2023 میں پاکستان میں 789 دہشت گردانہ حملے ہوئے اور اس دوران انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ہونے والے تشدد میں 1,524 افراد ہلاک اور 1,463 زخمی ہوئے ہیں۔ گزشتہ چھ سال کے دوران تشدد کی یہ بلند ترین سطح ہے۔
صوبہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان تشدد کے بنیادی مراکز رہے ہیں، جہاں مجموعی طور پر ان ہلاکتوں کا نوے فیصد ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 197 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4614 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2127 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C