شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، دو طالبان کمانڈر ہلاک
👁️ 310 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، دو طالبان کمانڈر ہلاک
میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل میر علی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں کالعدم تنظیم کے دو کمانڈر ہلاک ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق واقعہ تپی سے سپلگہ جاتے ہوئے پیش آیا، جہاں مسلح افراد نے کالعدم ٹی ٹی پی کے کمانڈر زبیر عرف صفیان اور کمانڈر یاسر کو نشانہ بنایا۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے کمانڈروں پر طاقت اور اختیارات کے اختلافات کے تناظر میں حملہ کیا گیا۔
ڈرون حملے میں سات سالہ بچی ہلاک
دریں اثنا شمالی وزیرستان کے گاؤں مبارک شاہی میں اتوار کو ڈرون حملے کے نتیجے میں ایک سات سالہ بچی ہلاک ہو گئی۔ ہلاک ہونے والی بچی کی شناخت ہلمند ولد سلیم مرجان کے طور پر ہوئی۔
نمائندہ ڈیلی اردو کے مطابق لاش کو میر علی امن دھرنے کی طرف لایا جائے گا اور نمازِ جنازہ میر علی چوک میں ادا کی گئی، جس میں مقامی افراد نے شرکت کی۔
اس واقع کی شدید مذمت کرتے ہوئے ہزاروں مقامی افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ یہ مظاہرین ہلاک ہونے والے بچی کی لاش کو ایک مرکزی شاہراہ پر رکھ کر انصاف کا تقاضہ کر رہے ہیں۔
میر علی ان طالبان عسکریت پسندوں کا ایک اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے، جہاں ان کی موجودگی کافی مظبوط ہے۔ ٹی ٹی پی افغان طالبان سے الگ گروپ ہے، جو اکثر پاکستانی میں سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کو نشانہ بناتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5338 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C