شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ، تمام شاہراہیں بند
👁️ 349 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کرفیو نافذ، تمام شاہراہیں بند
شمالی وزیرستان (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 25 اور 26 اپریل کے دوران تمام شاہراہیں بند رہیں گی اور ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت معطل رہے گی۔
انتظامیہ کے مطابق یہ فیصلہ علاقے میں ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
کرفیو کے دوران ضلع کی تمام مرکزی اور ذیلی سڑکیں بند کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب علاقے میں ٹرک ڈرائیورز کے احتجاج کے باعث بجلی کی فراہمی تیسرے روز بھی معطل رہی، جس کے نتیجے میں شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق بجلی کی بندش اور آمد و رفت پر پابندی کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں، جبکہ کاروباری سرگرمیاں بھی رک گئی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور سیکیورٹی خدشات کے خاتمے کے بعد ہی کرفیو میں نرمی کی جائے گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 206 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C