شمالی وزیرستان میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 3 بچے ہلاک
👁️ 36 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 3 بچے ہلاک
میرانشاہ (نمائندہ ڈیلی اردو/ٹی این این) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں کھجوری چیک پوسٹ کے قریب ایک دھماکے میں 3 بچے ہلاک ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق دھماکا شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں کجھوری چیک پوسٹ کے قریب دوپہر کے وقت کھیت میں ہوا ہے جس کی زد میں تین بچے آئے جو کہ اس وقت وہاں بکریاں چرانے کے لیے آئے ہوئے تھے۔
ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کی درمیان ہیں۔ ہلاک ہونے والے بچوں کا تعلق کھجوری ذاکر خیل گاؤں سے ہے۔
پولیس نے لاشیں ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرعلی منتقل کردی ہیں۔
یاد رہے تین روز قبل شمالی وزیرستان میں 6 حجاموں کو بھی گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔
ہلاک کیے گئے افراد پیشے کے لحاظ سے حجام تھے اور مقتولین کی میر علی بازار میں ہیئر کٹنگ کی دکانیں تھیں۔ تمام مزدوروں کو نامعلوم افراد نے رات کی تاریکی میں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا۔
چند روز قبل شمالی وزیرستان کے تحصیل سپین وام سے 8 غیر مقامی مزدوروں کو اغوا کیا گیا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق ان مزدوروں کو گاؤں ششی سے اغوا کیا گیا۔
مغوی افراد سیکیورٹی چیک پوسٹوں کی تعمیر کا کام کررہے تھے۔ پولیس کے مطابق یہ مزدور ماڑی پٹرولیم کمپنی کے تھے۔ ان میں سے 5 کا تعلق ضلع لکی مروت سے ہے جبکہ 3 کا جنوبی وزیرستان سے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C