شمالی کوریا نے امریکا سے جوہری مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی
👁️ 309 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے امریکا سے جوہری مذاکرات پر آمادگی ظاہر کردی
پیانگ یانگ + واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے پہلی بار 2019 کے بعد بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی ہے، لیکن شرط یہ رکھی ہے کہ امریکہ ان سے جوہری ہتھیار ترک کرنے پر زور نہ دے۔
شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (CNA) کے مطابق، کم جونگ اُن نے سپریم پیپلز اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ وہ پابندیوں کے خاتمے کے بدلے میں اپنے جوہری ہتھیار کبھی نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ “ذاتی طور پر، اب بھی میری ڈونلڈ ٹرمپ سے اچھی یادیں وابستہ ہیں۔”
یہ اعلان اس وقت سامنے آیا ہے جب جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے کے بجائے ان کی پیداوار منجمد کرنے پر معاہدہ ہوتا ہے، تو وہ اسے قبول کرنے کے لیے تیار ہیں۔
صدر لی نے مزید کہا کہ شمالی کوریا ہر سال تقریباً 15 سے 20 نئے جوہری ہتھیار تیار کر رہا ہے، اور فی الحال جوہری تخفیف کے بجائے نئے ہتھیاروں کی پیداوار کو منجمد کرنا ایک زیادہ "قابل عمل اور حقیقت پسندانہ متبادل" ہو گا۔
یاد رہے کہ 2022 میں شمالی کوریا نے خود کو ایک جوہری طاقت قرار دیا اور اعلان کیا کہ وہ اپنے ہتھیار کبھی نہیں چھوڑے گا۔ اس کے بعد سے پیانگ یانگ کو جوہری ہتھیاروں سے دستبردار کروانے کی تمام کوششیں ناکام رہی ہیں اور 2019 کے بعد سے شمالی کوریا نے کسی بھی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب نہیں دیا۔
صدر لی جے میونگ نے کہا کہ "جب تک ہم جوہری تخفیف کے طویل مدتی مقصد سے دستبردار نہیں ہوتے، شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگرام کی ترقی کو روکنے کے واضح فوائد ہیں۔"
انہوں نے واضح کیا کہ جنوبی کوریا شمالی کوریا کے ساتھ پرامن تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے اور اس کشیدگی کو کم کرنا چاہتا ہے جو ان کے پیشرو یون سک یول کے دور میں پیدا ہوئی تھی۔
جنوبی کوریا کے رہنما چاہتے ہیں کہ صدر ٹرمپ کم جونگ اُن کے ساتھ جوہری مذاکرات دوبارہ شروع کریں، جو 2019 میں ٹرمپ کی پہلی میعاد کے دوران تعطل کا شکار ہو گئے تھے۔ مذاکرات اس وقت ناکام ہوئے جب امریکہ نے شمالی کوریا سے اپنی جوہری تنصیبات ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔
یہ پیش رفت عالمی سطح پر شمالی کوریا کے جوہری ہتھیاروں کے مسئلے پر دوبارہ توجہ مرکوز کر رہی ہے، اور ممکنہ مذاکرات کی نئی راہیں کھول رہی ہے، جبکہ شمالی کوریا کی سخت پالیسی اور امریکی مطالبات کے درمیان توازن برقرار رکھنا عالمی سطح پر چیلنج ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق میں ایرانی مسلح گروہوں کا ہتھیار ڈالنے کا اعلان
14/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان پر حملے جاری، 24 علاقوں کیلئے انخلا کا حکم
14/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ساتھ امن معاہدے پر اتوار کو دستخط ممکن نہیں، ایران
14/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ معاہدہ اتوار کو دستخط ہوگا، امریکی صدر ٹرمپ
14/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
دفاعی بجٹ 3 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا، تین برس میں 878 ارب کا اضافہ
14/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بھارت نے لیفٹیننٹ جنرل دھیرج سیٹھ کو نیا چیف آف آرمی اسٹاف مقرر کر دیا
14/June/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8817 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4533 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3259 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2441 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2081 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1885 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C