طورخم سرحد 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دی گئی
👁️ 132 بار دیکھا گیا
طورخم سرحد 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کیلئے کھول دی گئی
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان اور افغانستان کے درمیان طورخم سرحدی گزرگاہ 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔
پشاور سے وائس آف امریکہ کے نمائندے کے مطابق منگل کی صبح افغانستان سے پہلی تجارتی گاڑی پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان ڈرائیوروں کی سفری دستاویزات کے معاملے پر تنازع کی وجہ سے طورخم سرحد گزشتہ 10 روز سے بند تھی جس کی وجہ سے تاجروں کو شدید نقصان پہنچ رہا تھا۔
حکومتِ پاکستان نے افغانستان سے آنے والی کارگو گاڑیوں کے لیے سفری دستاویزات کا فیصلہ کیا تھا جب کہ افغان تاجر اس فیصلے سے ناخوش تھے۔
ذرائع کے مطابق افغان قونصل جنرل اور پاکستان حکام کے درمیان طے پایا ہے کہ افغان ڈرائیوروں کو سفری دستاویزات بنانے کے لیے 31 مارچ تک کی مہلت دی جائے گی۔
حکام کا یہ بھی بتانا ہے کہ یکم اپریل کے بعد بغیر دستاویزات کارگو گاڑیوں کا افغانستان سے پاکستان میں داخلہ ممنوع ہو گا۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں۔ پاکستان یہ الزام عائد کرتا رہا ہے کہ افغان سر زمین پاکستان میں دہشت گردوں کے حملوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے تاہم افغانستان میں برسرِ اقتدار طالبان ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
پاکستان کے نگراں وزیرِ برائے اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور کابل کے مستقبل کے تعلقات کا دار و مدار طالبان حکومت کے رویے پر منحصر ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں مرتضیٰ سولنگی نے الزام عائد کیا تھا کہ جب تک طالبان حکومت دہشت گرد عناصر بشمول تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے جنگجوؤں کو پناہ دیتی رہے گی تب تک تعلقات میں بہتری ممکن نہیں ہو سکتی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثی باغیوں کا المخا کے قریب سعودی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ
24/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا نے جدید 240 ملی میٹر راکٹ لانچر کا تجربہ کرلیا
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
افغانستان میں 10 مقامات پر پاکستانی ڈرون و فضائی حملے، قندھار میں بھی دھماکوں کی آواز
24/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا میں کشیدگی پھر بڑھ گئی، تیگرائی فورسز کا ایئرپورٹ پر قبضہ، سات مسلح گروپ متحد
24/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بنوں میں پولیس کا خفیہ آپریشن، مبینہ طور پر 2 دہشتگرد ہلاک
24/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15571 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9171 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7452 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5249 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C