عراق: امریکی آپریشن میں داعش کے 15 اراکین ہلاک، 7 اہلکار زخمی
👁️ 67 بار دیکھا گیا
عراق: امریکی آپریشن میں داعش کے 15 اراکین ہلاک، 7 اہلکار زخمی
واشنگٹن (ڈیلی اردو/بی بی سی) امریکی اور عراقی سکیورٹی فورسز نے ایک مشترکہ آپریشن میں نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے 15 ’کارندوں‘ کو ہلاک کر دیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ یہ مشترکہ آپریشن جمعرات کی صبح مغربی عراق میں کیا گیا تھا۔
بیان کے مطابق امریکی اور عراقی فوجی اہلکاروں کا نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے اراکین سے سامنا ہوا جو کہ ’متعدد ہتھیاروں، گرینیڈز اور دھماکہ خیز خودکش جیکٹس‘ سے لیس تھے۔
سینٹکام کے مطابق آپریشن کے دوران عام شہریوں کے زخمی یا ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
دوسری جانب امریکی میڈیا کو محکمہ دفاع کے افسران نے بتایا ہے کہ نام نہاد دولتِ اسلامیہ کے خلاف آپریشن میں سات امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ سینٹکام نے اس حوالے سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
اس سے قبل عراقی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے اور بعد میں زمینی آپریشن کیا گیا ہے۔
بیان کے مطابق یہ آپریشن صحرا اور غاروں میں قائم ٹھکانوں پر کیا گیا تھا۔
عراقی فوج کے مطابق آپریشن کے دوران شدت پسندوں کے ٹھکانوں اور وہاں سے ملنے والے ہتھیاروں کو تباہ کر دیا گیا ہے، جبکہ وہاں سے اہم دستاویزات بشمول شناختی پیپرز اور مواصلاتی ڈیوائسز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کی نیشنل سکیورٹی کونسل اور امریکی محکمہ دفاع نے بی بی سی کو مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے سینٹکام سے رابطہ کرنے کو کہا تھا۔
سینٹاکام کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے نام نہاد دولتِ اسلامیہ کی قیادت میں شامل افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے تاکہ اس گروپ کی خطے میں اور اس سے باہر امریکیوں اور عراقی اتحادیوں پر حملے کرنے کی صلاحیتوں کو ختم کیا جا سکے۔
امریکہ نے دسمبر 2021 میں عراق میں اپنے فوجی آپریشنز کو ختم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا تھا اور اس وقت وہاں صرف تقریباً ڈھائی ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں جن کا کام عراقی اتحادیوں کو ’معاونت‘ فراہم کرنا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے جوہری پروگرام کے خلاف کارروائیوں کا 90 فیصد ہدف حاصل کرلیا، صرف 10 فیصد باقی ہے: نیتن یاہو کا دعویٰ
26/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، دہشت گرد کمانڈر عادل شاہ عرف درویش ہلاک
26/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان : سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد اور 2 اہلکار ہلاک
26/October/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
بنوں اور شمالی وزیرستان میں مبینہ ڈرون حملے، 2 افراد زخمی، مکان کو شدید نقصان
24/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بغدی میں بارودی سرنگ کا دھماکہ، ایک شخص ہلاک
24/October/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
الخلیل میں اسرائیلی فوج کا بڑا آپریشن، سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو گھر خالی کرنے کا حکم
24/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26402 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15641 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11936 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9298 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7550 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5515 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C