عراق: امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے، متعدد افراد زخمی
👁️ 44 بار دیکھا گیا
عراق: امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے، متعدد افراد زخمی
بغداد (ڈیلی اردو/ڈوئچے ویلے/اے پی/اے ایف پی) بغداد میں اس فضائی اڈے پر راکٹوں سے پھر حملہ کیا گیا ہے جہاں امریکی فوجی مقیم ہیں۔ اس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
عراق میں فوج سے متعلق میڈیا سینٹر کا کہنا ہے کہ جس فضائی اڈے پر امریکی فوجی مقیم ہیں اس کو 18 اپریل اتوار کے روز متعدد راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا جس میں دو بیرونی کانٹریکٹر اور تین عراقی فوجی زخمی ہو گئے۔
عراق میں سکیورٹی کے ذرائع نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا ہے کہ شمالی بغداد کی بلاد ایئر بیس پر پانچ راکٹ گرے جس میں دو فوجی اڈے کے رہائشی علاقے میں گرے جبکہ ایک راکٹ امریکی کمپنی ‘سیلی پورٹ’ کی کینٹین میں گرا۔ اس ذرائع کے مطابق اس حملے میں دو بیرونی کانٹریکٹر اور تین عراقی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔
بغداد ایئر بیس کے کمانڈر میجر جنرل دیعا محسن نے عراق کی سرکاری نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔ تاہم ان کا کہنا تھا کہ حملے سے فضائی اڈے کو کوئی خاص نقصان نہیں پہنچا ہے۔
ابھی تک اس حملے کی ذمہ دار بھی کسی گروپ نے تسلیم نہیں کی ہے۔
امریکی ٹھکانوں پر حملوں میں اضافہ
عراق کے اس فضائی اڈے پر امریکی ساخت کے ایف 16 جنگی طیارے تعینات ہیں جبکہ اس کے علاوہ مرمت کا کامکرنے والی متعدد دیگر کمپنیاں بھی وہاں موجود ہیں جن کے بڑی تعداد میں عراقی اور بیرونی ملازم بھی وہیں رہتے ہیں۔
حالیہ مہینوں میں بغداد کے محفوظ ترین علاقے ‘گرین زون’ کو متعدد بار پر ایسے حملوں سے نشانہ بنایا جا چکا ہے۔ اسی علاقے میں امریکی سفارت خانہ اور امریکی فوجی بھی رہتے ہیں۔ عموماً ان حملوں کے لیے ایران کے حمایت یافتہ گروپوں پر الزام عائد کیا جا تا رہا ہے۔
گزشتہ جنوری میں جب سے امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی انتظامیہ کی کمان سنبھالی ہے اس وقت سے اب تک امریکی فوجیوں کی میزبانی کرنے والی عسکری بیس سمیت امریکی تنصیبات پر بم یا راکٹ سے تقریباً بیس حملے کیے جا چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں بھی 2019 میں اسی طرح کے درجنوں حملے ہوئے تھے۔
عراق میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ بہت سے ایسے گروپ عراق سے امریکی فوجیوں کا اسی طرز پر انخلا کا مطالبہ کرتے رہے ہیں جیسا کا امریکا نے افغانستان میں اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے یا تو امریکا،عراق کو چھوڑ دے یا پھر ایسے حملوں کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہے۔
اتحادی افواج کو رسد پہنچانے والے قافلوں پر بھی جنوبی عراق میں ایسے حملوں کا تقریبا ًہر روز سامنا کرنا پڑتا ہے۔ امریکا نے گزشتہ ہفتے عراق سے بھی فوجی انخلا کی بات کہی تھی تاہم اس نے اس سلسلے میں ابھی کوئی وقت مقرر نہیں کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حماس نے 20 سال بعد غزہ کی حکومتی انتظامیہ تحلیل کر دی، امریکی منصوبے پر عملدرآمد شروع
07/July/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
ایران: علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ میں مجتبیٰ خامنہ ای شریک نہ ہوئے
06/July/2026 👁️ 758 بار دیکھا گیا
بلوچستان: کوئٹہ میں طالبان اور اوڑک قبائل میں جھڑپ، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی
06/July/2026 👁️ 318 بار دیکھا گیا
اسرائیلی آرمی چیف کا بفورٹ قلعے کا دورہ، حزب اللہ کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا اعلان
06/July/2026 👁️ 245 بار دیکھا گیا
یمن: حوثیوں کا الحدیدہ بندرگاہ کے قریب حملہ، 14 فوجی ہلاک
06/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں کواڈ کاپٹر حملہ، تین کمسن بچیاں ہلاک، چار زخمی
06/July/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8899 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4722 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3516 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2518 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1959 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C