غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 322 بچے ہلاک، یونیسیف
👁️ 93 بار دیکھا گیا
غزہ: اسرائیلی حملوں میں مزید 322 بچے ہلاک، یونیسیف
نیو یارک (ڈیلی اردو) اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کے بعد غزہ میں گذشتہ دو ہفتوں میں کم از کم 322 بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔
یونیسیف کے مطابق اس دوران 609 بچے زخمی بھی ہوئے۔
یونیسیف کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کیتھیرین ریسل کا کہنا تھا کہ ‘غزہ میں جنگ بندی کے بعد غزہ کے بچوں کو زندگی جینے کا اور اسے دوبارہ بحال کرنے کا موقع ملا تھا جس کی انھیں اشد ضرورت تھی۔’
‘لیکن اب ایک بار پھر بچوں کو جان لیوا تشدد اور محرومی کی طرف دھکیل دیا گیا ہے۔’
اسرائیل نے 18 مارچ کو غزہ میں ایک بار پھر کارروائیاں شروع کی تھیں اور الزام عائد کیا تھا کہ حماس نے جنگ بندی کو بڑھانے اور غزہ میں موجود 59 یرغمالیوں کو رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
دوسری جانب حماس نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے رواں برس جنوری میں طے پانے والے جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ غزہ میں ‘بلا اشتعال بمباری’ دوبارہ شروع ہو چکی ہے اور 31 مارچ سے قبل آخری 10 دنوں میں سینکڑوں بچے زخمی اور ہلاک ہوئے ہیں۔
یونیسیف کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں اکثریت بے گھر ہونے والے بچوں کی ہے جو خیموں یا تباہ شدہ مکانات میں رہ رہے تھے۔
خیال رہے یونیسیف غزہ میں حماس کی زیرِ انتظام وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار استعمال کرتا ہے جبکہ اسرائیل ان اعداد و شمار کو تواتر سے غیرمستند قرار دیتا آیا ہے۔
تاہم اقوامِ متحدہ اور دیگر بین الاقوامی ادارے ان اعداد و شمار کو قابل انحصار سمجھتے ہیں۔
خیال رہے اسرائیل نے بی بی سی سمیت تمام بین الاقوامی صحافی اداروں کے غزہ میں آزادانہ داخلے پر پابندی عائد کر رکھی ہے اور اسی سبب اسرائیل یا حماس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کی آزادنہ طور پر تصدیق نہیں کی جا سکتی۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بی بی سی کو بتایا کہ وہ ‘اپنی آپریشنل سرگرمیوں میں عام شہریوں کے نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے پُر عزم ہیں’ اور ‘تمام بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں’ کو پورا کر رہے ہیں۔
یونیسیف کے مطابق غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد گذشتہ 18 مہینوں میں اطلاعات کے مطابق مجموعی طور 15 ہزار بچے ہلاک اور 34 ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 430 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 439 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 385 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 304 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 775 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3713 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2571 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C