غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے ایک فلسطینی شہید، 3 زخمی
👁️ 70 بار دیکھا گیا
غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور گولہ باری سے ایک فلسطینی شہید، 3 زخمی
خان یونس + غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں آج اتوار کو علی الصباح اسرائیلی فوج نے اندھا دھند فائرنگ اور گولہ باری کے دوران ایک فلسطینی شہری کو شہید اور 3 کو زخمی کردیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں عبسان کے مقام پر دو فلسطینیوں پرتوپ کے گولے داغے جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ ان کی مدد کو آنے والے تین دیگر فلسیطنیوں پر بھی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں وہ بھی زخمی ہوگئے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے اسرائیلی فوج کی طرف سے بیان کردہ کہانی نشر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دو فلسطینی نوجوان غزہ کی سرحد کے قریب بم نصب کررہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کےمطابق دو فلسطینی نوجوان اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید اور ایک زخمی ہونے والے نوجوان تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے شہید اور زخمی کو اٹھا کر اسپتال پہنچا دیا۔
https://twitter.com/ShehabAgencyEn/status/1231519794194796546?s=19
فلسطینی وزارت صحت نے تین فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے جنہیں علاج کے لیے غزہ میں یورپی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس واقعے کی ایک فوٹیج بھی وائرل ہوئی ہے جس میں صہیونیوں فوجیوں کو فلسطینی نوجوانوں پر وحشیانہ طریقے سے حملہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26282 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11817 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5110 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C