غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنا ‘ناقابل قبول’، جرمن چانسلر شولس
👁️ 162 بار دیکھا گیا
غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنا ‘ناقابل قبول’، جرمن چانسلر شولس
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/رائٹرز/اے پی) جرمن چانسلر اولاف شولس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فلسطینیوں کو مصر اور اردن منتقل کرنے کی تجویز پر اپنے ردعمل میں کہا کہ غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی بے دخلی “ناقابل قبول” ہو گی۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق شولس نے برلن میں ایک ٹاؤن ہال تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ “حالیہ عوامی بیانات کی روشنی میں، میں بہت واضح طور پر کہتا ہوں کہ نقل مکانی کا کوئی بھی منصوبہ، یعنی یہ خیال کہ غزہ کے شہریوں کو مصر یا اردن بھیج دیا جائے گا، ناقابل قبول ہے۔”
شولس نے کل پروگرام سے خطاب کے دوران نے دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کو غزہ کی پٹی کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ شولس نے کہا کہ “امن صرف اسی صورت میں قائم ہو سکتا ہے جب خود مختار مستقبل کی امید ہو۔”
انہوں نے کہا کہ “وہ تمام لوگ جو یہ سمجھتے ہیں کہ خطے میں اس وقت بھی امن قائم ہو سکتا ہے جب مغربی کنارے اور فلسطینی ریاست میں غزہ کے لیے خود کی حکومت نہیں ہو- یہ کام نہیں کرے گا۔”
اردن میں پہلے ہی کئی ملین فلسطینی پناہ گزین آباد ہیں جبکہ مصر میں دسیوں ہزار فلسطینی رہتے ہیں۔ اور دونوں ممالک میں حکومتوں نے ٹرمپ کے آیئڈیا کو مسترد کر دیا ہے۔
غزہ وہ سرزمین ہے، جسے فلسطینی مستقبل کی فلسطینی ریاست کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔
جرمنی اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والے اہم ممالک میں سے ایک ہے اور اس کو دفاعی برآمدات میں سالانہ دس گنا اضافہ ہوا ہے۔
شولس نے کہا، “امن کا جو چراغ روشن ہوا ہے اسے ضائع نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔” ان کا اشارہ حالیہ فائر بندی معاہدے کی طرف تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب غزہ کے لوگ ایک خود مختار مستقبل کی امید کرسکیں۔
جرمنی کا رفح کراسنگ پر بارڈر مینجمنٹ ایکسپرٹ بھیجنے کا ارادہ
جرمن حکومت کے ذرائع نے خبر رساں ایجنسی ڈی پی اے کو بتایا کہ حکومت مصر اور غزہ کی پٹی کے درمیان رفح کراسنگ پر بارڈر مینجمنٹ کے ماہرین بھیجنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
ماہرین کی تعیناتی کو آسان بنانے کے لیے، برلن 2005 کے ایک کابینی فیصلے میں ترمیم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، جس میں پہلے صرف غیر مسلح اہلکاروں کو بھیجنے کی اجازت تھی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق کابینی فیصلے میں ترمیم کے بعد مسلح افواج کی تعیناتی کی اجازت مل جائے گی۔ موجودہ سکیورٹی صورتحال غیر مسلح سرحدی گارڈز کے لیے انتہائی خطرناک تصور کی جا رہی ہے۔
یہ تعیناتی رفح کراسنگ پوائنٹ کے لیے یورپی یونین کی سرحدی امدادی مشن کا حصہ ہو سکتی ہے۔
یہ مشن، پہلی بار 2005 میں کراسنگ کو کنٹرول کرنے میں مدد کے لیے قائم کیا گیا تھا، لیکن سن دو ہزار سات میں جب حماس نے غزہ کی پٹی پر کنٹرول حاصل کیا تو اسے معطل کر دیا گیا کیونکہ یورپی یونین نے فلسطینی عسکریت پسند تنظیم کے ساتھ تعاون کرنے سے انکار کر دیا تھا۔
رفح کراسنگ کو دوبارہ کھولنا حماس اور اسرائیل کے درمیان تین مرحلے کی فائربندی کا معاہدے کا حصہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 177 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 296 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8958 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4804 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3166 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2562 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C