غزہ میں حماس کے خلاف شدید احتجاج، ’ہم کسی کیلئے نہیں مر سکتے‘، مظاہرین
👁️ 144 بار دیکھا گیا
غزہ میں حماس کے خلاف شدید احتجاج، ’ہم کسی کیلئے نہیں مر سکتے‘، مظاہرین
غزہ (ڈیلی اردو/بی بی ) غزہ میں حالیہ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ سینکڑوں لوگ حماس کے خلاف احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔
حماس کے نقاب پوش عسکریت پسند، جن میں سے کچھ بندوقوں سے لیس تھے جبکہ کچھ نے لاٹھیاں اٹھائی ہوئی تھیں، نے مداخلت کی اور زبردستی مظاہرین کو منتشر کیا۔
حماس پر تنقید کرنے والے سماجی کارکنوں کے جانب سے سوشل میڈیا پر ایسی بہت سی ویڈیوز پوسٹ کی گئیں جن میں نوجوان شمالی غزہ کے علاقے بیت لاہیا کی گلیوں میں مارچ کرتے اور ’حماس یہاں سے نکل جائے‘ کے نعرے لگاتے نظر آئے۔
حماس نے کہا ہے کہ وہ ایسے لوگوں کی مذمت کرتا ہے، جو ’مشتبہ سیاسی ایجنڈوں‘ کو آگے بڑھاتے ہیں اور اسرائیل کی بجائے الزام کسی اور پر عائد کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مظاہرین نے کیا کہا؟
حماس کے حامیوں نے اس احتجاج میں شرکت کرنے والوں پر غداری کا الزام عائد کیا۔
واضح رہے کہ شمالی غزہ میں حماس کے خلاف یہ احتجاج ایسے وقت میں ہوا، جب ایک ہی دن قبل عسکریت پسند تنظیم ’اسلامی جہاد‘ نے اسرائیل پر راکٹ لانچ کیے۔ اس کے بعد اسرائیل نے بیت لاہیا کے بڑے حصوں کو خالی کروانے کا فیصلہ کیا جس سے علاقے کے لوگوں میں غصہ پیدا ہوا۔
دو ماہ کی جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے غزہ میں اپنا ملٹری آپریشن پھر بحال کر دیا ہے۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ حماس نے اس جنگ بندی معاہدے میں توسیع کے لیے امریکی سفارشات کو مسترد کر دیا۔
دوسری جانب حماس الزام عائد کرتا ہے کہ اسرائیل نے جنوری میں ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا۔
18 مارچ کو اسرائیل نے غزہ میں فضائی حملوں سے اپنے ملٹری آپریشن کو بحال کیا جس میں سینکڑوں فلسطینی ہلاک جبکہ ہزاروں نقل مکانی کر گئے ہیں۔
مظاہرین میں شامل محمد دائب نے بتایا کہ ’اس جنگ میں ان کا گھر تباہ ہو گیا جبکہ ایک برس قبل اسرائیلی فضائی حملے میں ان کا بھائی مارا گیا۔‘
انھوں نے کہا کہ ’ہم کسی پارٹی کے ایجنڈے یا کسی دوسرے ملک کے مفادات کے لیے مرنے سے انکار کرتے ہیں۔‘
’حماس کو پیچھے ہٹ جانا چاہیے اور ان لوگوں کی آواز کو سننا چاہیے جو دکھی ہیں۔ یہ آواز ملبے کے ڈھیر کے نیچے سے آتی ہے۔ یہ سب سے سچی آواز ہے۔‘
حماس کئی فلسطینی عسکریت پسند گروہوں میں سب سے بڑا گروپ ہے۔ حماس کے چارٹر (منشور) کے مطابق یہ گروہ اسرائیل کی تباہی کے لیے پُرعزم ہے۔
ابتدا میں حماس کے دو بنیادی مقصد تھے جن میں سے ایک فلسطینیوں کے لیے معاشرتی بہبود کے پروگرام چلانا اور دوسرا اسرائیل کے خلاف مسلح جدوجہد کرنا تھا۔ مسلح جدوجہد کرنے کی ذمہ داری بنیادی طور پر حماس کے عسکری ونگ ’عز الدين القسام بریگیڈ‘ کی تھی۔
سنہ 2006 میں حماس نے فلسطین کے قانون ساز انتخابات میں فتح سمیٹی اور سنہ 2007 میں اس وقت کے صدر محمود عباس کی فتح تحریک پر سبقت لیتے ہوئے غزہ پر اپنا سیاسی کنٹرول مستحکم کیا
غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سڑکوں اور آن لائن پلیٹ فارمز پر حماس پر تنقید میں اضافہ ہوا لیکن ابھی بھی ایسے بہت سے لوگ موجود ہیں جو اس تنظیم سے انتہائی وفادار ہیں۔
حماس کا ردعمل
لیکن یہ جنگ شروع ہونے سے قبل بھی حماس کے خلاف مخالفت پائی جاتی تھی لیکن لوگ خوف کے مارے چھپے رہتے تھے۔
غزہ سے محمد النجر نے فیس بک پر لکھا کہ ’معذرت کے ساتھ لیکن حماس کو کیا چاہیے؟ وہ ہمارے خون کے ساتھ کھیل رہے ہیں ایسا خون جس کو پوری دنیا صرف نمبروں کے طور پر دیکھتی ہے۔‘
’حتیٰ کے حماس بھی ہمیں نمبروں کی طرح دیکھتی ہے، پیچھے ہٹ جائیں اور ہمارے زخموں پر مرہم رکھیں۔‘
حماس کے ایک عہدیدار ڈاکٹر بسیم نعیم نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کو بتایا کہ ’لوگوں کو دکھ اور درد میں رونے کا حق ہے‘ لیکن انھوں نے الزام عائد کیا کہ مظاہرین کے ’مشتبہ ایجنڈے ہیں۔‘ انھوں نے سوال کیا کہ یہ مظاہرے مغربی کنارے میں کیوں نہیں ہو رہے۔
انھوں نے کہا کہ غزہ میں جاری بحران سے فائدہ اٹھا کر اسرائیل سے الزام کو ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ غزہ میں حالیہ جنگ اس وقت شروع ہوئی جب 7 اکتوبر 2023 میں حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا۔ اس حملے میں 1200 افراد مارے گئے جبکہ 251 کو یرغمال بنا لیا گیا۔
اسرائیل نے اس حملے پر ردعمل دیتے ہوئے عزہ پر حملہ کیا اور حماس کے زیر انتظام وزارت صحت کے مطابق اب تک 50 ہزار سے زیادہ فلسطینی مارے جا چکے ہیں۔
غزہ کے 21 لاکھ رہائشی بھی اپنے گھر بار چھوڑ چکے ہیں اور ان میں سے زیادہ تر کو متعدد بار نقل مکانی کرنا پڑی۔
اندازوں کے مطابق غزہ میں 70 فیصد عمارتیں یا تو تباہ ہو چکی ہیں یا انھیں نقصان پہنچا۔ ہیلتھ کیئر اور پانی کا نظام بھی تباہ ہو چکا جبکہ علاقے میں کھانے پینے کی اشیا، ایندھن، اور ادویات کی شدید قلت ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 200 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 226 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 408 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 369 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 191 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 321 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3466 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C