غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 نو عمر فلسطینی شہید اور متعدد زخمی
👁️ 203 بار دیکھا گیا
غزہ میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 3 نو عمر فلسطینی شہید اور متعدد زخمی
غزہ (ویب ڈیسک) غزہ میں اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے 3 نو عمر فلسطینی شہید اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب اسرائیلی مظالم کے خلاف سرحد کے قریب فلسطینی احتجاج کررہے تھے تو ان پر دور بیٹھے افواج کے نشانہ بازوں نے گولیاں چلادیں۔
اسرائیلی میڈیا نے بھی دو کم عمر فلسطینی بچوں کی شہادت اور سات کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ اس ضمن میں اس نے غزہ میں قائم وزارت صحت کا حوالہ دیا ہے۔ فلسطین کے آزاد ذرائع کا البتہ اصرار ہے کہ شہادتوں کی تعداد تین ہے۔
غزہ میں عوام کا احتجاج 46 ویں دن میں داخل ہو چکا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی مطالم سے تنگ آئے ہوئے فلسطینی جب سرحد کے قریب مظاہرہ کرتے ہیں تو اسرائیلی افواج کے نشانہ باز انہیں اپنا نشانہ بنا لیتے ہیں۔
ایک شہید ہونے والے 14 سالہ حسن شیلابی کو حماس کے مرکزی رہنما اسماعیل ہانیہ کا قریبی عزیز بتایا جاتا ہے۔ 14 سالہ حسن شیلابی حماس کے سیاسی ونگ کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی بھتیجی یا بھانجی کا بیٹا تھا۔ احتجاج میں اندازا سات ہزار افراد نے حصہ لیا اورمظاہرے کے دوران سخت نعرے بازی بھی کی۔
اقوام متحدہ کی گزشتہ ماہ جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 295 فلسطینی شہید اور چھ ہزار زخمی ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C