فرانس، بھارت سے راکٹ لانچر سسٹم خریدے گا
👁️ 117 بار دیکھا گیا
فرانس، بھارت سے راکٹ لانچر سسٹم خریدے گا
پیرس (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے ایف پی) فرانس کا بھارت سے ملٹی بیرل راکٹ لانچر سسٹم خریدنے کی بات چیت اگلے مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ فرانسیسی وفد نے بھارت میں تیار پیناکا راکٹ سسٹم کا مشاہدہ کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایک اعلیٰ بھارتی اہلکار نے پیر کو کہا کہ فرانس کے ساتھ پہلی مرتبہ یہ ممکنہ معاہدہ ہوگا کہ بھارت کو ہتھیار برآمد کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک نئی دہلی سے ہتھیار خریدے گا۔
بھارت دنیا کا سب سے بڑا ہتھیار درآمد کرنے والا ملک ہے، لیکن وہ اپنی دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مقامی پیداوار کو بڑھانے کی کوشش کر رہا ہے اور اپنی دفاعی برآمدات میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔
ایک دوسرے سرکاری اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مقامی طور پر تیار کردہ پیناکا راکٹ سسٹم جس کی رینج 90 کلومیٹر (56 میل) تک ہے، تقریباً تین ماہ قبل بھارت میں ایک فرانسیسی وفد کو دکھایا گیا تھا اور اسے تسلی بخش پایا گیا تھا۔
بھارت کی دفاعی تحقیق اور ترقی کی تنظیم میں میزائلوں اور اسٹریٹجک نظام کے ڈائریکٹر جنرل املانی راجہ بابو نے جنوبی بھارتی شہر بنگلورو میں ایرو انڈیا ایرو اسپیس نمائش کے موقع پر کہا،” فرانس پیناکا کے لیے فعال بات چیت کر رہا ہے۔”
بابو نے کہا، “ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے، لیکن بات چیت جاری ہے۔”
یہ اطلاع ایسے وقت آئی ہے جب بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں کے ساتھ مصنوعی ذہانت کے سربراہی اجلاس کی شریک صدارت کے لیے پیرس میں ہیں اور دونوں رہنما منگل کو دو طرفہ بات چیت کرنے والے ہیں۔
پیناکا راکٹ لانچر سسٹم کیا ہے؟
یہ فوری طور پر واضح نہیں ہے کہ پیرس میں آیا دونوں رہنماؤں کی بات چیت میں راکٹ سسٹم کا موضوع بھی شامل ہو گا۔ دریں اثنا بھارت کی وزارت خارجہ نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔
بھارت میں فرانس کے سفارت خانے نے بھی دفتری اوقات کے باہر تبصرہ کرنے کی درخواست کا فوری طور پر جواب نہیں دیا۔
اسٹاک ہولم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (پی ایس آر آئی) کے مطابق، فرانس 2019 اور 2023 کے درمیان روس کے بعد بھارت کو ہتھیار فراہم کرنے والا دوسرا سب سے بڑا ملک تھا۔
بابو نے کہا کہ پیناکا راکٹ لانچر سسٹم کے رینج کو بڑھایا جا رہا ہے۔ یہ بھارتی فوج کے زیر استعمال ہے اور 1999 کی بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ میں تعینات کیا گیا تھا۔
پیرس میں وزیر اعظم مودی کا خیرمقدم
وزیر اعظم نریندر مودی اے آئی سمٹ کی شریک صدارت کے لیے فرانس پہنچے اور پیر کو فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں نے ایک استقبالیہ عشائیہ میں ان کا خیرمقدم کیا۔
مودی فرانس کے تین روزہ دورے میں پیرس میں اے آئی سمٹ کی شریک صدارت کریں گے، صدر ماکروں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے اور کاروباری رہنماؤں سے خطاب کریں گے۔
دہلی سے روانہ ہونے سے قبل، وزیر اعظم مودی نے کہا کہ فرانسیسی صدر ماکروں کے ساتھ ان کی دو طرفہ ملاقات بھارت-فرانس اسٹریٹجک شراکت داری کے 2047 ہورائزن روڈ میپ پر پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک موقع فراہم کرے گا ۔
مودی اور ماکروں مارسیلے میں بھارت کے نئے قونصلیٹ جنرل کا افتتاح کریں گے۔ دونوں رہنما پہلی عالمی جنگ کے دوران قربانیاں دینے والے بھارتی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے مازارجیس وار سیمٹری بھی جائیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 379 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 722 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 632 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 244 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8965 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4817 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3497 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C