فلسطین: مغربی کنارے میں فائرنگ سے اسرائیلی باپ بیٹا ہلاک
👁️ 23 بار دیکھا گیا
فلسطین: مغربی کنارے میں فائرنگ سے اسرائیلی باپ بیٹا ہلاک
تل ابیب (ڈیلی اردو/وفا نیوز ایجنسی) فلسطین کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر نابلس میں فلسطینی شدت پسند کی فائرنگ کر کے 2 اسرائیلی شہریوں کو ہلاک کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر نابلس میں پیش آیا جہاں ایک مسلح شخص نے 2 اسرائیلیوں پر گولیاں برسائیں جن کے ہلاک ہونے کی تصدیق اسرائیل کی فوج کی جانب سے بھی کی گئی ہے۔
Two Israelis have been shot dead in the occupied West Bank by a suspected Palestinian gunman on the same day a Palestinian man shot by Israeli forces this week succumbed to his wounds. https://t.co/XWe9lrauJS
— Al Jazeera English (@AJEnglish) August 19, 2023
اسرائیلی ایمبولینس سروس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں ایک 60 سالہ شخص اور اس کا 29 سالہ بیٹا شامل ہے جو مقبوضہ فلسطین کے گاؤں حوارہ کے رہائشی تھے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمبولینس سروس نے مزید بتایا کہ دونوں افراد مردہ پائے گئے اور ان کے جسموں پر گولیوں کے زخم موجود تھے۔
دوسری جانب سرکاری فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے شمالی مغربی کنارے کے مرکزی شہر نابلس کے اہم داخلی راستوں کو بند کر دیا ہے اور کاروبار کو بند رکھنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
اس کے علاوہ حماس کے ترجمان عبداللطیف القانون کے مطابق یہ حملہ لوگوں کے دفاع کیلئے کیے جانے والے وعدوں اور مقبوضہ علاقے میں اسرائیلی فوج کی جانب سے کیے جانے والے جرائم کا نتیجہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی چھاپوں کی وجہ سے مغربی کنارے کی صورت حال گزشتہ 15 مہینوں کے دوران غیر مستحکم رہی ہے اور علاقے میں ہنگامہ آرائی کی ایک وجہ فلسطینی دیہاتوں میں صیہونی آبادکاری بھی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سوات میں دہشت گردوں اور سی ٹی ڈی کے درمیان فائرنگ، ایلیٹ فورس اہلکار ہلاک
29/July/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
خضدار: مسلح دہشت گردوں نے چار مزدور اغوا کر لیے
29/July/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار اور داعش کے درمیان جھڑپیں، متعدد ہلاکتیں
29/July/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
کیچ: مسلح دہشت گردوں نے ایک مزدور کو ہلاک، چھ کو اغوا کر لیا
29/July/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بارکھان میں دہشت گردوں کے حملے میں ڈی ایس پی مرید بگٹی ہلاک، گن مین زخمی
29/July/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
چاغی میں سات گاڑیاں نذر آتش، نوشکی میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، کرفیو نافذ
29/July/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8987 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4863 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3736 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3607 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2593 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2339 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C