فیصل آباد میں سفاک شوہر نے بیوی کی زبان کاٹ دی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
👁️ 146 بار دیکھا گیا
فیصل آباد میں سفاک شوہر نے بیوی کی زبان کاٹ دی، ملزم گرفتار، مقدمہ درج
فیصل آباد / لاہور (ویب ڈیسک) مشتعل شوہر نے بیوی کی زبان کاٹ دی، ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا، لاہور میں سسرال والوں کے مظالم سے تنگ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تحفظ کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں کی حدود میں گھریلو جھگڑے کے بعد شوہر نے بیوی پر بہیمانہ تشدد کیا، مضروبہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
اس حوالے سے اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ گھریلو جھگڑے کے بعد مشتعل شوہر نے بیوی نسرین کی زبان کاٹ دی، تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں پولیس نے ملزم جہانگیر کو گرفتار کرلیا۔
زخمی نسرین کے رشتہ دار نے پولیس کو بتایا ہے کہ جھگڑے کے بعد ملزم جہانگیر نے پہلے نسرین کو طلاق دی پھر اسے قتل کرنے کی کوشش کی، جس کے باعث تیز دھار آلے سے اس کی زبان کٹ گئی۔
دوسری جانب لاہور کے علاقے شاد باغ کی رہائشی خاتون انیلہ مبشر نے شوہر اور ساس کے مظالم سے پریشان ہوکر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے تحفظ کی اپیل کی ہے۔
انیلہ مبشر نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ گزشتہ چار سال سے اس کا خاوند اور ساس رسیوں سے باندھ کر اسے پائپ سے شدید تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔
بہیمانہ تشدد کے باعث بچہ بھی پیٹ میں ہی مرگیا۔ متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ مجھے کمرے میں بند کرکے مارتے اور جسم پر گرم تیل پھینکتے تھے۔
یاد رہے کہ گذشتہ رو زلاہور کی مقامی عدالت میں اسما عزیز تشدد کیس کی سماعت ہوئی تھی، جس کے عدالت نے اسما کے خاوند فیصل اور ملازم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔
خیال رہے کہ اسما کے شوہر نے بہیمانہ تشدد کے بعد اس کے بال مونڈھ دیے تھے، وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے واقعے کا فوری نوٹس لیا، جس کے بعد پولیس نے خاتون کے شوہر سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا گیا، تھانہ کاہنہ میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں دو روزہ شدید لڑائی، کم از کم 192 ہلاکتیں، حوثی پیش قدمی اور حکومتی جوابی کارروائیاں
05/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایتھنز کے قریب فضائی مظاہرے کے دوران یونانی جنگی طیارہ تباہ، 2 پائلٹ ہلاک
05/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
پلوامہ حملہ کیس: جیش محمد کے گرفتار دہشتگرد کی ضمانت عدالت نے مسترد کردی
05/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں آپریشن، لشکر طیبہ کا دہشتگرد ہلاک، پاکستانی شناخت کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
سوڈانی فوج کا مبینہ خفیہ کیمیائی ہتھیاروں کا پروگرام بے نقاب، کلورین بموں کے استعمال کا انکشاف
05/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، 3 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11807 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9101 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7390 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5079 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C