قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری، مزید 2 بے گناہ کشمیری شہید
👁️ 253 بار دیکھا گیا
قابض بھارتی فوج کے مظالم جاری، مزید 2 بے گناہ کشمیری شہید
سری نگر (نیوز ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے دو کشمیری شہید ہو گئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بے گناہ کشمیریوں کو ضلع بڈگام کے علاقے چادورہ میں شہید کیا گیا ہے۔
بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کےنام پر نوجوانوں پر فائرنگ کی ہے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض انتظامیہ نے کئی علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے۔
بھارتی قابض فوج نے گزشتہ اتوار 10 فروری کو بھی سرچ آپریشن کی آڑ میں 5 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔
بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام کے علاقے کیلم میں اتوار کو قابض بھارتی فوج کی جانب سے نام نہاد سرچ آپریشن کیا تھا۔ آپریشن کے دوران انتظامیہ نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی اور لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا۔
حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پانچ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
بھارتی فوج کے نام نہاد آپریشن کے دوران کشمیریوں کی بڑی تعداد بھارت مخالف نعرے لگاتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی اور بھر پور احتجاج بھی کیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے پیلٹس گن اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا جس سے کئی کشمیری شدید متاثر ہوئے۔
یاد رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں نام نہاد آپریشن کے دوران نہتے کشمیریوں کا قتل کیا جاتا ہے جب کہ بے گناہوں کی گرفتاری بھی ہوتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خاران میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 9 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ہنگو: ٹل میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
07/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
شام : سابق نظام سے وابستہ جاسوسی نیٹ ورک کے خلاف کارروائیاں، 2 افراد گرفتار، دوسری سیل بھی پکڑی گئی
06/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
یمنی فوج نے حیس کو حوثیوں کے قبضہ سے آزاد کردیا، مکمل کنٹرول کا اعلان
06/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مستونگ میں قومی شاہراہ سے 6 نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد
06/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
ہرات : نوجوان کو مبینہ تشدد کے بعد طالبان نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا
06/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26276 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15525 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11809 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9103 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7394 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5092 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C