قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 4 عسکریت پسند ہلاک
👁️ 278 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بی ایل اے کے 4 عسکریت پسند ہلاک
راولپنڈی (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل
اے) سے تعلق رکھنے والے چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کو قلات میں دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مصدقہ خفیہ معلومات موصول ہوئی تھیں، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ آپریشن کے دوران فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چار عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھے اور سیکیورٹی فورسز سمیت عام شہریوں کو نشانہ بنانے کی کارروائیوں میں بھی شامل رہے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے پیشِ نظر کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ’’عزمِ استحکام‘‘ کے تحت انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی اور سیکیورٹی فورسز قوم کے امن و استحکام کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 70 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 141 بار دیکھا گیا
احمد آباد سیریل بلاسٹ کیس: سپریم کورٹ نے ابوبکر بریلوی کی پھانسی روک دی، نوٹس جاری
01/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے دارالحکومت میں فوجی ہیڈکوارٹر میں دھماکا، نوعیت معلوم نہ ہوسکی
01/October/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
اپر کرم میں ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، ڈرائیور محفوظ رہا
01/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11881 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5337 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C