قومی اسمبلی: بچوں سے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد منظور
👁️ 62 بار دیکھا گیا
قومی اسمبلی: بچوں سے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد منظور
اسلام آباد (ڈیلی اردو) قومی اسمبلی میں جمعہ کو بچوں اور بچیوں سے زیادتی کے مجرمان کو سرعام پھانسی دینے کی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی نے قرارداد کی مخالفت کر دی۔
اجلاس ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کی صدارت میں ہوا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے قرارداد پیش کی کہ بچوں اور بچیوں سے زیادتی انہیں قتل کرنے کے مجرمان کو سرعام لٹکایا جائے۔
شکر الحمدللّٰہ آج قومی اسمبلی کی تاریخ کا ایک اہم دن ہے جب بچوں سے زیادتی کرنے والے اور قتل کرنے والے درندوں کو کھلے عام پھانسی کی سزاکی قرارداد کثرت رائے سے پورے ایوان نے سیاسی تعلق سے بالاتر ہو کر منظور کی۔
شہباز شریف پہلے اس سزا کی ڈیمانڈ کر چکے تھے اب بلال بھٹوبھی سپورٹ کریں۔ pic.twitter.com/oYl9XBbv1w— Ali Muhammad Khan (@Ali_MuhammadPTI) February 7, 2020
پیپلز پارٹی کی جانب سے سرعام پھانسی دینے کی مخالفت کی گئی۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے قوانین کے مطابق سرعام پھانسی نہیں دی جاسکتی اور سزائیں بڑھانے سے جرائم کم نہیں ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ مجرمان کو طویل قید کی سزا دی جائے۔ ایسے مجرمان کو جیلوں میں سڑنے دیا جائے۔
ڈپٹی سپیکر نے ایوان سے رائے لی قرارداد کو کثرت رائے سے منظور کر لی۔
بعد ازاں قومی اسمبلی اجلاس پیر کی شام 4 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں فائرنگ، حملے اور دھماکہ، معروف تاجر سمیت 3 افراد ہلاک
28/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں کشیدگی برقرار، امریکہ کے ایران پر دوسرے روز بھی فضائی حملے
28/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
کراچی میں رینجرز کمپاؤنڈ پر خودکش حملہ، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
28/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
بحرین پر ایرانی حملے: خلیجی ریاستوں کا سخت ردعمل
28/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، آٹھ دہشت گرد ہلاک
28/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران کو دوٹوک پیغام: ”تشدد کا جواب تشدد سے دیا جائے گا“
28/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8864 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4639 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3314 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2483 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2242 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1929 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C