22/May/2019

لائن آف کنٹرول: پونچھ سیکٹر کے قریب دھماکا، بھارتی فوجی ہلاک، 7 زخمی

👁️ 127 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لائن آف کنٹرول: پونچھ سیکٹر کے قریب دھماکا، بھارتی فوجی ہلاک، 7 زخمی

لائن آف کنٹرول: پونچھ سیکٹر کے قریب دھماکا، بھارتی فوجی ہلاک، 7 زخمی

سری نگر (نیوزڈیسک) لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر میں زوردار دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پونچھ سیکٹر کے علاقے میندھر میں ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔

ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے جموں و کشمیر کے ملٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

دھماکے کی نوعیت سے متعلق متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں، دھمکاکا بارودی سرنگ کا لگتا ہے تاہم بھارتی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثے سے متعلق تحقیقات کی جا رہی ہے، ابھی حادثے کی نوعیت سے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا، پہلی ترجیح زخمیوں کی جانوں کو بچانا ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C