لاہور: داتا دربار خودکش حملے کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آگئے
👁️ 91 بار دیکھا گیا
لاہور: داتا دربار خودکش حملے کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشاف سامنے آگئے
لاہور (ڈیلی اردو) گزشتہ روز لاہور میں صوفی بزرگ داتا گنج بخش کے مزار کے داخلی دروازے پر خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس میں 11 افراد شہید جبکہ 25 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے، شہدا میں پانچ پولیس اہلکار بھی شامل تھے تاہم اب اس کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ آگئی ہے جس میں انتہائی سنسنی خیز انکشاف کیا گیاہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب فرانزک ایجنسی نے انکشاف کیا ہے کہ خودکش حملہ آور نے بھارت کے بنے ہوئے بوٹ پہن رکھے تھے تاہم فی الحال ابھی تک خودکش حملہ آور کی شناخت نا ہو سکی، بظاہر حملہ آور قبائلی علاقے کا معلوم ہوتا ہے یا پھر وہ افغانستان کا شہری بھی ہو سکتا ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کو کسی بڑی تنظیم کا تعاون حاصل تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کہ خودکش بمبار کو دھماکے سے اڑانے سے قبل جس طرح حملہ آور کا چال چلن اور رویہ اس بات کی طرف اشارہ کرتاہے کہ اسے کوئی مہلک ٹیکہ لگایا گیاہے تاکہ وہ خود کو دھماکے سے اڑانے سے قبل کسی قسم کی گھبراہٹ یا تذبذب کا شکار نہ ہو۔
اتبدائی تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ حملہ آور کی عمر ممکنہ طور پر 14 سے 16 سال کے درمیان ہے ، وہ داتا دربارکی ساتھ ملحقہ گلی سے نکلا اور پولیس کی گاڑی کے سامنے آ کر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جو کہ دروازے کے سامنے کھڑی تھی ۔
خودکش حملے میں لوکل بنایا گیا دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا جبکہ بال بیرنگ حملہ آور کی جیکٹ میں تھے ۔حملہ آور کا پتا سیف سٹی کیمروں کے ذریعے لگایا گیا ہے اور دہشتگرد کی تصویر انسداد دہشتگردی ڈپارئمنٹ اور دیگر اداروں کو اس کی ویڈیو فراہم کر دی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ نے ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا
19/June/2026 👁️ 173 بار دیکھا گیا
ایرانی سپریم لیڈر نے امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کی اجازت دے دی
19/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
باجوڑ: دہشت گردوں نے گرلز ہائی اسکول کو بارودی مواد سے اڑا دیا
19/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
ایران نے معاہدہ توڑا تو فوجی کارروائی اور بحری ناکہ بندی دوبارہ ہوگی، امریکی وزیر دفاع
19/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں پولیس چیک پوسٹ پر کواڈ کاپٹر حملہ، 3 اہلکار زخمی
19/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
لبنان میں اسرائیلی کارروائی میں تین افراد ہلاک
18/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8837 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4578 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3283 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2461 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2103 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1907 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C