لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے استعفیٰ دیدیا
👁️ 35 بار دیکھا گیا
لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے استعفیٰ دیدیا
بیروت (ڈیلی اردو) لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے حکومت بنانے میں ناکامی پر استعفیٰ دے دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے صدر مائیکل اون سے طویل مشاورت کے بعد مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کیا اور وہ گزشتہ 8 ماہ سے حکومت بنانے میں ناکام رہے تھے۔
#BREAKING Lebanon's PM designate Saad Hariri says won't form government pic.twitter.com/HHkvx6orfw
— AFP News Agency (@AFP) July 15, 2021
لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے گزشتہ روز 24 وزرا پر مبنی کابینہ بنانے کا اعلان کیا تھا جس میں صدر مائیکل اون کی پارٹی کو وزارت خارجہ اور وزارت دفاع سمیت 8 وزارتیں دی گئی تھیں لیکن اس کے باوجود انہیں اپنی کابینہ بنانے میں مشکلات کا سامنا تھا۔
یاد رہے لبنان میں 2019 سے معاشی بحران کا سامنا ہے جس کے باعث ملک گیر احتجاج بھی کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں لبنانی وزیراعظم سعد الحریری اکتوبر 2019 میں مستعفیٰ ہوگئے تھے تاہم گزشتہ سال ہی لبنانی صدر نے انہیں دوبارہ وزیراعظم بنایا اور ملکی مفاد کی خاطر ساتھ چلنے کی پیشکش کی تاہم اس بار وہ حکومت بنانے میں کامیاب نہ ہوسکے۔
لبنانی وزیراعظم نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں حکومت بنانے سے پیچھے ہٹ رہا ہوں کیوں کہ صدر اون آئین میں کچھ ترامیم کرنا چاہتے ہیں لیکن میں نے ان سے کہا کہ اس بار ہمارے درمیان اتفاق نہیں ہوسکے گا، اللہ ہی اس ملک کی حفاظت فرمائے۔
واضح رہے گزشتہ سال سعد الحریری کو دوبارہ وزیراعظم بنانے کے بعد سے ہی لبنان کی سیاست میں ہلچل پائی جاتی ہے جب کہ یورپی یونین نے سیاسی ڈیڈلاک برقرار رہنے کی صورت میں لبنان پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں بھی دے رکھی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اسرائیل نے ایران میں اسٹارلنک سسٹمز اسمگل کیے، سابق وزیراعظم کا انکشاف
23/June/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر غزہ میں فلسطینی بچوں کیخلاف نسل کشی کا الزام، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ
23/June/2026 👁️ 158 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ
23/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا پاکستان دورہ، اعلیٰ سطحی ملاقاتیں اور خطے میں امن پر اتفاق
23/June/2026 👁️ 145 بار دیکھا گیا
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8850 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4614 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3303 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2474 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2127 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1918 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C