لکی مروت اور پشاور میں دہشت گرد حملے، 7 پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی
👁️ 311 بار دیکھا گیا
لکی مروت اور پشاور میں دہشت گرد حملے، 7 پولیس اہلکاروں سمیت 20 افراد زخمی
لکی مروت /پشاور (نمائندگان ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت اور صوبائی دارالحکومت پشاور میں دہشت گردانہ حملوں کے واقعات پیش آئے، جن میں مجموعی طور پر سات پولیس اہلکار اور 20 شہری زخمی ہوئے۔
لکی مروت کے علاقے نورنگ میں پولیس موبائل کو مسلح افراد نے سبزی منڈی کے قریب نشانہ بنایا، جس میں بم کو موٹرسائیکل میں نصب کر کے دھماکے کے لیے استعمال کیا گیا۔ اس حملے میں چار پولیس اہلکاروں سمیت بارہ دیگر افراد زخمی ہوئے، جن میں تین معصوم بچے بھی شامل ہیں۔
زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال سرائے نورنگ منتقل کر دیا گیا، اور ایک شدید زخمی کو بہتر علاج کے لیے بنوں منتقل کیا گیا ہے۔
پولیس اور سکیورٹی فورسز نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور دہشت گردوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور دھماکے کے فوراً بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
اسی دوران پشاور کے نواحی علاقے متنی میں بھی پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5341 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C