30/January/2026

لکی مروت: عسکریت پسندوں کی آرمی اہلکاروں کے گھر میں گھس کر لوٹ مار، دکان نذرِ آتش

👁️ 192 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
لکی مروت: عسکریت پسندوں کی آرمی اہلکاروں کے گھر میں گھس کر لوٹ مار، دکان نذرِ آتش

لکی مروت: عسکریت پسندوں کی آرمی اہلکاروں کے گھر میں گھس کر لوٹ مار، دکان نذرِ آتش

لکی مروت (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں رات گئے عسکریت پسندوں نے تھانہ سرائے نورنگ کی حدود میں واقع علاقے کوٹکہ اطلس خان میں ایک آرمی اہلکار کے گھر میں داخل ہو کر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا اور نقدی و اسلحہ لوٹ کر فرار ہو گئے۔

 

پولیس کے مطابق حملہ آور گھر سے ایک ایس ایم جی، ایک کلاشنکوف اور تقریباً چار لاکھ روپے نقدی اپنے ساتھ لے گئے۔

 

واردات کے دوران اہلِ خانہ کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا تاہم شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔

 

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فرار ہوتے ہوئے متاثرہ خاندان کے بھائی کی متصل پرچون دکان کو آگ لگا گئے جس سے دکان کو جزوی نقصان پہنچا۔

 

پولیس کے مطابق متاثرہ خاندان کے چار بھائی مختلف سیکیورٹی اداروں میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

 

آگ لگائے گئے گھر میں رہائش پذیر افراد میں عدنان (جیل پولیس) نعمان (آرمی)

فدا اللہ (آرمی) فرمان (پولیس) شامل ہیں۔

 

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C