لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
👁️ 185 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک
لکی مروے (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق کارروائی تھانہ گمبیلا کی حدود میں واقع شاگئی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کی گئی۔ آپریشن میں سی ٹی ڈی کی اسپیشل ویپنز اینڈ ٹیکٹکس (سواٹ) ٹیم نے حصہ لیا۔
ذرائع کے مطابق جیسے ہی سواٹ ٹیم علاقے میں پہنچی تو دہشت گردوں نے فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے بھرپور فائرنگ کی اور دونوں جانب سے تقریباً 40 منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
فائرنگ رکنے کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن کیا گیا تو 6 دہشت گرد ہلاک حالت میں پائے گئے، جبکہ ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک عسکریت پسند علاقے میں خوف و ہراس کی علامت سمجھے جاتے تھے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے اور شناخت مکمل ہونے کے بعد ان کے سہولت کاروں اور دیگر ساتھیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔
کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 4 کلاشنکوفیں بمعہ 10 میگزین اور 43 کارتوس، 2 عدد 9 ایم ایم پستول بمعہ 4 میگزین اور 7 کارتوس، 8 ہینڈ گرینیڈ، 4 بنڈولیئر اور ایک آئی ای ڈی برآمد کی گئی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 279 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 253 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 225 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 241 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 359 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3689 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3581 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C