لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
👁️ 316 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 5 دہشت گرد ہلاک کر دیے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 15 مارچ کو خفیہ اطلاع کی بنیاد پر لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے اور بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
بیان کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 5 خوارج ہلاک ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔
فوج کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی کی منظوری سے شروع کیے گئے وژن “عزمِ استحکام” کے تحت پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی انسداد دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رہے گی۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے تک ایسی کارروائیاں جاری رہیں
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ مکرمہ میں خودکش حملہ آور کی افواہ مسترد، سعودی حکام نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا
02/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
پی ٹی آئی ادوار میں دارالعلوم حقانیہ کے لیے 65 کروڑ 51 لاکھ سے زائد کے فنڈز، 100 سے زائد دہشتگردوں کی رہائی
02/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں نامعلوم سمت سے آنے والے گولے کا ٹینکر پر حملہ، آگ بھڑک اٹھی
02/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مدینہ میں بجلی کے مرکز پر ڈرون حملہ، سعودی اتحاد کا حوثیوں پر الزام
01/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
بھارت: جماعت المجاہدین بنگلہ دیش نیٹ ورک کے خلاف این آئی اے کا کریک ڈاؤن، 4 افراد گرفتار
01/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ ،جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی بڑھانے کا عندیہ
01/October/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26355 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15595 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11883 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9217 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7487 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5339 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C